Skip to main content

فَاَقْبَلُوْۤا اِلَيْهِ يَزِفُّوْنَ

Then they advanced
فَأَقْبَلُوٓا۟
تو وہ متوجہ ہوئے
towards him
إِلَيْهِ
اس کی طرف
hastening
يَزِفُّونَ
دوڑتے ہوئے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

(واپس آ کر) وہ لوگ بھاگے بھاگے اس کے پاس آئے

English Sahih:

Then they [i.e., the people] came toward him, hastening.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

(واپس آ کر) وہ لوگ بھاگے بھاگے اس کے پاس آئے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے آئے

احمد علی Ahmed Ali

پھر وہ اس کی طرف دوڑتے ہوئے بڑھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہ (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ ہوئے (١)

٩٤۔١ یعنی جب میلے سے آئے تو دیکھا کہ ان کے معبود ٹوٹے پھوٹے پڑے ہیں تو فوراً ان کا ذہن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف گیا، کہ یہ کام اسی نے کیا ہوگا، جیسا کہ سورہ انبیاء میں تفصیل گزر چکی ہے چنانچہ انہیں پکڑ کر عوام کی عدالت میں لے آئے۔ وہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اس بات کا موقع مل گیا کہ وہ ان پر ان کی بےعقلی اور ان کے معبودوں کی بے اختیاری واضح کریں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو وہ لوگ ان کے پاس دوڑے ہوئے آئے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وه (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ ہوئے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر وہ لوگ دوڑتے ہوئے ان (ابراہیم(ع)) کے پاس آئے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو وہ لوگ دوڑتے ہوئے ابراہیم علیھ السّلام کے پاس آئے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر لوگ (میلے سے واپسی پر) دوڑتے ہوئے ان کی طرف آئے،