جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
یہ تو جتھوں میں سے ایک چھوٹا سا جتھا ہے جو اِسی جگہ شکست کھانے والا ہے
English Sahih:
[They are but] soldiers [who will be] defeated there among the companies [of disbelievers].
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
یہ تو جتھوں میں سے ایک چھوٹا سا جتھا ہے جو اِسی جگہ شکست کھانے والا ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
یہ ایک ذلیل لشکر ہے انہیں لشکروں میں سے جو وہیں بھگادیا جائے گا
احمد علی Ahmed Ali
وہاں ان کے لشکر شکست پائیں گے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
یہ بھی (بڑے بڑے) لشکروں میں سے شکست پایا ہوا (چھوٹا سا) لشکر ہے (١)
١١۔١ یہ اللہ تعالٰی کی طرف سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد اور کفار کی شکست کا وعدہ ہے۔ یعنی کفار کا یہ لشکر جو باطل لشکروں میں سے ایک لشکر ہے، بڑا ہے، یا حقیر، اس کی قطعًا پروا نہ کریں نہ اس سے خوف کھائیں، شکست ان کا مقدر ہے، ھُنَالِکَ مکان بعید کی طرف اشارہ ہے جو جنگ بدر اور یوم فتح مکہ کی طرف بھی ہو سکتا ہے۔ جہاں کافر عبرت ناک شکست سے دوچار ہوئے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
یہاں شکست کھائے ہوئے گروہوں میں سے یہ بھی ایک لشکر ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
یہ بھی (بڑے بڑے) لشکروں میں سے شکست پایا ہوا (چھوٹا سا) لشکر ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
یہ (کفار کے) لشکروں میں سے ایک لشکر ہے جسے وہاں (بمقامِ بدر) شکست ہوگی۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تمام گروہوں میں سے ایک گروہ یہاں بھی شکست کھانے والا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
(کفّار کے) لشکروں میں سے یہ ایک حقیر سا لشکر ہے جو اسی جگہ شکست خوردہ ہونے والا ہے،