اور ہم نے اُن کے ملک و سلطنت کو مضبوط کر دیا تھا اور ہم نے انہیں حکمت و دانائی اور فیصلہ کن اندازِ خطاب عطا کیا تھا،
English Sahih:
And We strengthened his kingdom and gave him wisdom and discernment in speech.
1 Abul A'ala Maududi
ہم نے اس کی سلطنت مضبوط کر دی تھے، اس کو حکمت عطا کی تھے اور فیصلہ کن بات کہنے کی صلاحیت بخشی تھی
2 Ahmed Raza Khan
اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیا اور اسے حکمت اور قولِ فیصل دیا
3 Ahmed Ali
اورہم نے اس کی سلطنت کو مضبوھ کر دیا تھا اور ہم نے اسے نبوت دی تھی اور مقدمات کے فیصلے کرنے کا سلیقہ (دیا تھا)
4 Ahsanul Bayan
اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کر دیا تھا (١) اور اسے حکومت دی تھی (٢) اور بات کا فیصلہ کرنا (٣)
٢٠۔١ ہر طرح کی مادی اور روحانی اسباب کے ذریعے سے۔ ٢٠۔٢ یعنی، نبوت، اصبات رائے، قول سداد اور نیک کام۔ ٢٠۔٣ یعنی مقدمات کے فیصلے کرنے کی صلاحیت، بصیرت اور استدلال و بیان کی قوت۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور ہم نے ان کی بادشاہی کو مستحکم کیا اور ان کو حکمت عطا کی اور (خصومت کی) بات کا فیصلہ (سکھایا)
6 Muhammad Junagarhi
اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کر دیا تھا اور اسے حکمت دی تھی اور بات کا فیصلہ کرنا
7 Muhammad Hussain Najafi
اور ہم نے ان کی حکومت کو مضبوط کر دیا تھا اور ان کو حکمت و دانائی اور فیصلہ کُن بات کرنے کی صلاحیت عطا کی تھی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ہم نے ان کے ملک کو مضبوط بنادیا تھا اور انہیں حکمت اور صحیح فیصلہ کی قوت عطا کردی تھی
9 Tafsir Jalalayn
اور ہم نے ان کی بادشاہی کو مستحکم کیا اور ان کو حکمت عطا کی اور (خصومت کی) بات کا فیصلہ (سکھایا)
10 Tafsir as-Saadi
چنانچہ فرمایا : ﴿وَشَدَدْنَا مُلْكَهُ ﴾ ” اور ہم نے ان کی بادشاہی کو استحکام بخشا۔‘‘ آپ کو جو اسباب، افرادی قوت اور دنیاوی ساز و سامان عطا کیا اس کے ذریعے سے ہم نے ان کی مملکت کو طاقت ور بنایا، پھر اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد علیہ السلام پر اپنے اس احسان کا ذکر فرمایا کہ اس نے آپ کو علم عطا کیا، چنانچہ فرمایا : ﴿وَآتَيْنَاهُ الْحِكْمَةَ ﴾ یعنی ہم نے آپ کو نبوت، حکمت اور علم عظیم سے سرفراز کیا: ﴿ وَفَصْلَ الْخِطَابِ﴾ ”اور بات کا فیصلہ (سکھایا) “ یعنی لوگوں کے باہمی جھگڑوں میں فیصلہ کن بات کہنے کا ملکہ بخشا تھا۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur hum ney unn ki saltanat ko istehkaam bakhsha tha , aur unhen danai aur faisla kunn guftoogo ka saliqa ata kiya tha .