(ارشاد ہوا:) تم اپنا پاؤں زمین پر مارو، یہ (پانی کا) ٹھنڈا چشمہ ہے نہانے کے لئے اور پینے کے لئے،
English Sahih:
[So he was told], "Strike [the ground] with your foot; this is a [spring for a] cool bath and drink."
1 Abul A'ala Maududi
(ہم نے اُسے حکم دیا) اپنا پاؤں زمین پر مار، یہ ہے ٹھنڈا پانی نہانے کے لیے اور پینے کے لیے
2 Ahmed Raza Khan
ہم نے فرمایا زمین پر اپنا پاؤں مار یہ ہے ٹھنڈا چشمہ نہانے اور پینے کو
3 Ahmed Ali
اپنا پاؤں (زمین پر مار) یہ ٹھنڈا چشمہ نہانے اور پینے کو ہے
4 Ahsanul Bayan
اپنا پاؤں مارو، یہ نہانے کا ٹھنڈا اور پینے کا پانی ہے (١)
٤٢۔١ اللہ تعالٰی نے حضرت ایوب علیہ السلام کی دعا قبول فرمائی اور ان سے کہا کہ زمین پر پاؤں مارو، جس سے ایک چشمہ جاری ہوگیا۔ اس کے پانی پینے سے اندرونی بیماریاں اور غسل کرنے سے ظاہری بیماریاں دور ہوگئیں بعض کہتے ہیں کہ یہ دو چشمے تھے، ایک سے غسل فرمایا اور دوسرے سے پانی پیا۔ لیکن قرآن کے الفاظ سے پہلی بات کی تائید ہوتی ہے، یعنی ایک ہی چشمہ تھا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(ہم نے کہا کہ زمین پر) لات مارو (دیکھو) یہ (چشمہ نکل آیا) نہانے کو ٹھنڈا اور پینے کو (شیریں)
6 Muhammad Junagarhi
اپنا پاؤں مارو، یہ نہانے کا ٹھنڈا اور پینے کا پانی ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
(ہم نے حکم دیا کہ) اپنا پاؤں (زمین پر) مارو۔ یہ ٹھنڈا پانی ہے نہانے کیلئے اور پینے کیلئے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو ہم نے کہا کہ زمین پر پیروں کو رگڑو دیکھو یہ نہانے اور پینے کے لئے بہترین ٹھنڈا پانی ہے
9 Tafsir Jalalayn
(ہم نے کہا زمین پر) لات مارو (دیکھو) یہ (چشمہ نکل آیا) نہانے کو ٹھنڈا اور پینے کو (شیریں )
10 Tafsir as-Saadi
ان سے کہا گیا ﴿ رْكُضْ بِرِجْلِكَ﴾ یعنی اپنی ایڑی زمین پر ماریں۔ آپ کے لیے ایک چشمہ زمین سے پھوٹ پڑے گا، اس چشمے کا پانی پیجیے اور اس سے غسل کیجیے۔ آپ کی بیماری اور تکلیف دور ہوجائے گی۔ آپ نے ایسا ہی کیا تو آپ کی بیماری دور ہوگئی اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو شفا بخش دی۔
11 Mufti Taqi Usmani
. ( hum ney unn say kaha : ) apna paon zameen per maaro , lo ! yeh thanda paani hai nahaney kay liye bhi , aur peenay kay liye bhi .