Skip to main content

مَنْ يَّأْتِيْهِ عَذَابٌ يُّخْزِيْهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُّقِيْمٌ

(Upon) whom
مَن
کون ہے
will come
يَأْتِيهِ
آتا ہے اس کے پاس
a punishment
عَذَابٌ
ایک عذاب
disgracing him
يُخْزِيهِ
جو رسوا کردے گا اس کو
and descends
وَيَحِلُّ
اور اترتا ہے
on him
عَلَيْهِ
اس پر
a punishment
عَذَابٌ
عذاب
everlasting"
مُّقِيمٌ
قائم رہنے والا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کہ کس پر رسوا کن عذاب آتا ہے اور کسے وہ سزا ملتی ہے جو کبھی ٹلنے والی نہیں"

English Sahih:

To whom will come a torment disgracing him and on whom will descend an enduring punishment."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کہ کس پر رسوا کن عذاب آتا ہے اور کسے وہ سزا ملتی ہے جو کبھی ٹلنے والی نہیں"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کس پر آتا ہے وہ عذاب کہ اسے رسوا کرے گا اور کس پر اترتا ہے عذاب کہ رہ پڑے گا

احمد علی Ahmed Ali

کہ کس پر عذاب آتا ہےجو اسے رسوا کردے اورکس پردائمی عذاب اترتا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کہ کس پر رسوا کرنے والا عذاب آتا ہے (۱) اور کس پر دائمی مار اور ہمیشگی کی سزا ہوتی ہے (۲)

٤٠۔١جس سے واضح ہو جائے گا کہ حق پر کون ہے اور باطل پر کون؟ اس سے مراد دنیا کا عذاب ہے جیسا کہ جنگ بدر میں ہوا کافروں کے ستر آدمی قتل اور ستر ہی آدمی قید ہوۓ حتی کہ فتح مکہ کے بعد غلبہ وتمکن بھی مسلمانوں کو حاصل ہوگیا جس کے بعد کافروں کے لیے سوائے ذلت و رسوائی کے کچھ باقی نہ رہا
٤۔۲ اس سے مراد عذاب جہنم ہے جس میں ہمیشہ مبتلا رہیں گے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کہ کس پر عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کرے گا۔ اور کس پر ہمیشہ کا عذاب نازل ہوتا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کہ کس پر رسوا کرنے واﻻ عذاب آتا ہے اور کس پر دائمی مار اور ہمیشگی کی سزا ہوتی ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کہ کس پر رسوا کرنے والا عذاب آتا ہے اور کس پر دائمی عذاب اترتا ہے؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

کہ کس کے پاس رسوا کرنے والا عذاب آتا ہے اور کس پر ہمیشہ رہنے والا عذاب نازل ہوتا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(کہ) کس پر عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کر دے گا اور اس پر ہمیشہ قائم رہنے والا عذاب اترے گا،