اور تمہارا یہی گمان جو تم نے اپنے رب کے بارے میں قائم کیا، تمہیں ہلاک کر گیا سو تم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو گئے،
English Sahih:
And that was your assumption which you assumed about your Lord. It has brought you to ruin, and you have become among the losers."
1 Abul A'ala Maududi
تمہارا یہی گمان جو تم نے اپنے رب کے ساتھ کیا تھا، تمہیں لے ڈوبا اور اسی کی بدولت تم خسارے میں پڑ گئے"
2 Ahmed Raza Khan
اور یہ ہے تمہارا وہ گمان جو تم نے اپنے رب کے ساتھ کیا اور اس نے تمہیں ہلاک کردیا تو اب رہ گئے ہارے ہوؤں میں،
3 Ahmed Ali
او رتمہارے اسی خیال نے جو تم نے اپنے رب کے حق میں کیا تھا تمہیں برباد کیا پھر تم نقصان اٹھانے والو ں میں سے ہوگئے
4 Ahsanul Bayan
تمہاری اس بد گمانی نے جو تم نے اپنے رب سے کر رکھی تھی تمہیں ہلاک کر دیا (۳) اور بالآخر تم زیاں کاروں میں ہوگئے۔
۲۳۔۱ یعنی تمہارے اس اعتقاد فاسد اور گمان باطل نے کہ اللہ کو ہمارے بہت سے عملوں کا علم نہیں ہوتا تمہیں ہلاکت میں ڈال دیا کیونکہ اس کی وجہ سے تم ہر قسم کا گناہ کرنے میں دلیر اور بےخوف ہوگئے تھے اس کی شان نزول میں ایک روایت ہے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خانہ کعبہ کے پاس دو قرشی اور ایک ثقفی یا دو ثقفی اور ایک قرشی جمع ہوئے فربہ بدن قلیل الفہم ان میں سے ایک نے کہا کیا تم سمجھتے ہو ہماری باتیں اللہ سنتا ہے؟ دوسرے نے کہا ہماری جہری باتیں سنتا ہے اور سری باتیں نہیں سنتا ایک اور نے کہا اگر وہ ہماری جہری باتیں سنتا ہے تو ہماری سری باتیں بھی یقینا سنتا ہے جس پر اللہ تعالٰی نے آیت وما کنتم تسترون نازل فرمائی (صحیح بخاری، تفسیر سورہ حم السجدۃ)
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اسی خیال نے جو تم اپنے پروردگار کے بارے میں رکھتے تھے تم کو ہلاک کردیا اور تم خسارہ پانے والوں میں ہوگئے
6 Muhammad Junagarhi
تمہاری اسی بدگمانی نےجو تم نے اپنے رب سے کر رکھی تھی تمہیں ہلاک کر دیا اور بالﺂخر تم زیاں کاروں میں ہو گئے
7 Muhammad Hussain Najafi
تمہارے اسی گمان نے جو تم نے اپنے پروردگار کی نسبت کیا تھا تمہیں تباہ کر دیا اور تم خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہوگئے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور یہی خیال جو تم نے اپنے پروردگار کے بارے میں قائم کیا تھا اسی نے تمہیں ہلاک کردیا ہے اور تم خسارہ والوں میں ہوگئے ہو
9 Tafsir Jalalayn
اور اسی خیال نے جو تم اپنے پروردگار کے بارے میں رکھتے تھے تم کو ہلاک کردیا اور تم خسارہ پانے والوں میں ہوگئے
10 Tafsir as-Saadi
ان کا یہ گمان ان کی ہلاکت اور بدبختی کا سبب بنا، اس لئے فرمایا : ﴿وَذَٰلِكُمْ ظَنُّكُمُ الَّذِي ظَنَنتُم بِرَبِّكُمْ﴾ ” تمہارا یہی گمان جو تم نے اپنے رب کے متعلق کر رکھا تھا‘ یعنی تم نے اپنے رب کے بارے میں براگمان کیا جو اس کے جلال کے لائق نہ تھا۔ ﴿ أَرْدَاكُمْ﴾ ” وہی تمہیں لے ڈوبا۔“ یعنی اس نے تمہیں ہلاک کردیا۔ ﴿فَأَصْبَحْتُم مِّنَ الْخَاسِرِينَ﴾ ” لہٰذا تم خسارہ پانے والوں میں ہوگئے۔ تم نے اپنے اعمال کے سبب سے، جن کا موجب اپنے رب کے بارے میں تمہارا براگمان تھا، اپنے آپ کو، اپنے گھر والوں اور اپنے دین کو خسارے میں ڈالا۔ بنا بریں تم عذاب اور بدبختی کے مستحق ٹھہرے اور تمہارے لئے عذاب جہنم میں دائمی خلود واجب ہوا۔ یہ عذاب ایک گھڑی کے لئے بھی تم سے علیحدہ نہ ہوگا۔
11 Mufti Taqi Usmani
apney perwerdigar kay baaray mein tumhara yehi gumaan tha jiss ney tumhen barbad kiya , aur issi kay nateejay mein tum unn logon mein shamil hogaye jo sarasar khasaray mein hain .