Skip to main content

فَلَمَّا جَاۤءَهُمْ بِاٰيٰتِنَاۤ اِذَا هُمْ مِّنْهَا يَضْحَكُوْنَ

But when
فَلَمَّا
پھر جب
he came to them
جَآءَهُم
وہ لایا ان کے پاس
with Our Signs
بِـَٔايَٰتِنَآ
ہماری آیات ۔ نشانیاں
behold!
إِذَا
تب
They
هُم
وہ
at them
مِّنْهَا
ان پر۔ سے
laughed
يَضْحَكُونَ
ہنستے تھے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر جب اُس نے ہماری نشانیاں ان کے سامنے پیش کیں تو وہ ٹھٹھے مارنے لگے

English Sahih:

But when he brought them Our signs, at once they laughed at them.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر جب اُس نے ہماری نشانیاں ان کے سامنے پیش کیں تو وہ ٹھٹھے مارنے لگے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر جب وہ ان کے پاس ہماری نشانیاں لایا جبھی وہ ان پر ہنسنے لگے

احمد علی Ahmed Ali

پس جب وہ ان کے پاس ہماری نشانیاں لایا تو وہ اس کی ہنسی اڑانے لگے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس جب وہ ہماری نشانیاں لے کر ان کے پاس آئے تو وہ بےساختہ ان پر ہنسنے لگے (١)۔

٤٧۔١ یعنی جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرعون اور اس کے درباریوں کو دعوت توحید دی تو انہوں نے ان کے رسول ہونے کی دلیل طلب کی، جس پر انہوں نے وہ دلائل و معجزات پیش کئے جو اللہ نے انہیں عطا فرمائے تھے، جنہیں دیکھ کر انہوں نے مذاق کیا اور کہا یہ کون سی چیزیں ہیں۔ یہ تو جادو کے ذریعے ہم بھی پیش کر سکتے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جب وہ ان کے پاس ہماری نشانیاں لے کر آئے تو وہ نشانیوں سے ہنسی کرنے لگے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس جب وه ہماری نشانیاں لے کر ان کے پاس آئے تو وه بےساختہ ان پر ہنسنے لگے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس جب وہ ہماری نشانیوں کے ساتھ ان کے پاس آئے تو وہ لوگ ان (نشانیوں) پر ہنسنے لگے (مذاق اڑا نے لگے)۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

لیکن جب ہماری نشانیوں کو پیش کیا تو وہ سب مضحکہ اڑانے لگے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر جب وہ ہماری نشانیاں لے کر اُن کے پاس آئے تو وہ اسی وقت ان (نشانیوں) پر ہنسنے لگے،