Skip to main content

فَجَعَلْنٰهُمْ سَلَفًا وَّمَثَلًا لِّلْاٰخِرِيْنَ

And We made them
فَجَعَلْنَٰهُمْ
تو بنادیا ہم نے ان کو
a precedent
سَلَفًا
پیش رو
and an example
وَمَثَلًا
اور ایک مثال
for the later (generations)
لِّلْءَاخِرِينَ
بعد والوں کے لیے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور بعد والوں کے لیے پیش رو اور نمونہ عبرت بنا کر رکھ دیا

English Sahih:

And We made them a precedent and an example for the later peoples.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور بعد والوں کے لیے پیش رو اور نمونہ عبرت بنا کر رکھ دیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

انہیں ہم نے کردیا اگلی داستان اور کہاوت پچھلوں کے لیے

احمد علی Ahmed Ali

پھر ہم نے انہیں گئے گزرے اور پیچھے آنے والوں کے لیے کہاوت بنا دیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس ہم نے انہیں گیا گزرا کر دیا اور پچھلوں کے لئے مثال بنا دی (١)

٥٦۔١ یعنی ان کو بعد میں آنے والوں کے لئے نصیحت اور مثال بنا دیا۔ کہ وہ اس طرح کفر و ظلم اور علو و فساد نہ کریں جس طرح فرعون نے کیا تاکہ وہ اس جیسے عبرت ناک حشر سے محفوظ رہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ان کو گئے گزرے کردیا اور پچھلوں کے لئے عبرت بنا دیا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس ہم نے انہیں گیا گزرا کردیا اور پچھلوں کے لیے مثال بنادی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور انہیں گیا گزرا اور بعد والوں کیلئے نمونۂ عبرت بنا دیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر ہم نے انہیں گیا گزرا اور بعد والوں کے لئے ایک نمونہ عبرت بنادیا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

سو ہم نے انہیں گیا گزرا کر دیا اور پیچھے آنے والوں کے لئے نمونۂ عبرت بنا دیا،