وَهُوَ الَّذِىْ فِى السَّمَاۤءِ اِلٰـهٌ وَّفِى الْاَرْضِ اِلٰـهٌ ۗ وَهُوَ الْحَكِيْمُ الْعَلِيْمُ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
وہی ایک آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی خدا، اور وہی حکیم و علیم ہے
English Sahih:
And it is He [i.e., Allah] who is [the only] deity in the heaven, and on the earth [the only] deity. And He is the Wise, the Knowing.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
وہی ایک آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی خدا، اور وہی حکیم و علیم ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور وہی آسمان والوں کا خدا اور زمین والوں کا خدا اور وہی حکمت و علم والا ہے،
احمد علی Ahmed Ali
او روہی ہے جو آسمان میں بھی معبود ہے اور زمین میں بھی معبود ہے اور وہی حکمت والا جاننے والا ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
وہی آسمانوں میں معبود ہے اور زمین میں بھی وہی قابل عبادت ہے (١) اور وہ بڑی حکمت والا اور پورے علم والا ہے۔
٨٤۔١ یہ نہیں ہے کہ آسمانوں کا معبود کوئی اور بلکہ جس طرح ان دونوں کا خالق ایک ہی معبود بھی ایک ہی ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور وہی (ایک) آسمانوں میں معبود ہے اور (وہی) زمین میں معبود ہے۔ اور وہ دانا (اور) علم والا ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
وہی آسمانوں میں معبود ہے اور زمین میں بھی وہی قابل عبادت ہے اور وه بڑی حکمت واﻻ اور پورے علم واﻻ ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور وہ وہی ہے جو آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی وہی خدا ہے اور وہ بڑا حکمت والا، بڑا جاننے والا ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور وہی وہ ہے جو آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی خدا ہے اور وہ صاحبِ حکمت بھی ہے اور ہر شے سے باخبر بھی ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور وہی ذات آسمان میں معبود ہے اور زمین میں (بھی) معبود ہے، اور وہ بڑی حکمت والا بڑے علم والا ہے،