Skip to main content

وَلَا يَمْلِكُ الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَـقِّ وَهُمْ يَعْلَمُوْنَ

And not
وَلَا
اور نہیں
have power
يَمْلِكُ
مالک ہوسکتے۔ اختیار
those whom
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ رکھتے
they invoke
يَدْعُونَ
جن کو وہ پکارتے ہیں
besides Him
مِن
سے
besides Him
دُونِهِ
اس کے سوا
(for) the intercession
ٱلشَّفَٰعَةَ
شفاعت کے
except
إِلَّا
مگر
who
مَن
جو
testifies
شَهِدَ
گواہی دے
to the truth
بِٱلْحَقِّ
حق کے ساتھ
and they
وَهُمْ
اور وہ،
know
يَعْلَمُونَ
وہ جانتے ہوں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اُس کو چھوڑ کر یہ لوگ جنہیں پکارتے ہیں وہ کسی شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے، الا یہ کہ کوئی علم کی بنا پر حق کی شہادت دے

English Sahih:

And those they invoke besides Him do not possess [power of] intercession; but only those who testify to the truth [can benefit], and they know.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اُس کو چھوڑ کر یہ لوگ جنہیں پکارتے ہیں وہ کسی شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے، الا یہ کہ کوئی علم کی بنا پر حق کی شہادت دے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور جن کو یہ اللہ کے سوا پوجتے ہیں شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے، ہاں شفاعت کا اختیار انہیں ہے جو حق کی گواہی دیں اور علم رکھیں

احمد علی Ahmed Ali

اورجنہیں وہ اس کے سوا پکارتے ہیں انہیں تو شفاعت کا بھی اختیا رنہیں ہاں جن لوگوں نے حق بات کا اقرار کیا تھا اور وہ تصدیق بھی کرتے تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جنہیں یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ شفاعت کرنے کا اختیار نہیں رکھتے (١) ہاں (مستحق شفاعت وہ ہیں) جو حق بات کا اقرار کریں اور انہیں علم بھی ہو (٢)۔

٨٦۔١ یعنی دنیا میں جن بتوں کی عبادت کرتے ہیں، یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ اللہ کے ہاں ہماری سفارش کریں گے ان معبودوں کو شفاعت کا قطعًا کوئی اختیار نہیں ہوگا۔
٨٦۔٢ حق بات سے مراد کلمہ توحید لا الٰہ الا اللہ ہے اور یہ اقرار بھی علم و بصیرت کی بنیاد ہو، محض رسمی اور تقلیدی نہ ہو یعنی زبان سے کلمہ توحید ادا کرنے والے کو پتہ ہو کہ اس میں صرف ایک اللہ کا اثبات اور دیگر تمام معبودوں کی نفی ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ سفارش کا کچھ اختیار نہیں رکھتے۔ ہاں جو علم ویقین کے ساتھ حق کی گواہی دیں (وہ سفارش کرسکتے ہیں)

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جنہیں یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وه شفاعت کرنے کا اختیار نہیں رکھتے، ہاں (مستحق شفاعت وه ہیں) جو حق بات کا اقرار کریں اور انہیں علم بھی ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اورجن کو یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ سفارش کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتے۔ سوائے ان کے جو حق کی گواہی دیں اور وہ جانتے بھی ہوں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور اس کے علاوہ جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سفارش کا بھی اختیار نہیں رکھتے ہیں...._ مگر وہ جو سمجھ بوجھ کر حق کی گواہی دینے والے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور جن کی یہ (کافر لوگ) اللہ کے سوا پرستش کرتے ہیں وہ (تو) شفاعت کا (کوئی) اختیار نہیں رکھتے مگر (ان کے برعکس شفاعت کا اختیار ان کو حاصل ہے) جنہوں نے حق کی گواہی دی اور وہ اسے (یقین کے ساتھ) جانتے بھی تھے،