فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاۤءُ وَالْاَرْضُ وَمَا كَانُوْا مُنْظَرِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
پھر نہ آسمان اُن پر رویا نہ زمین، اور ذرا سی مہلت بھی ان کو نہ دی گئی
English Sahih:
And the heaven and earth wept not for them, nor were they reprieved.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
پھر نہ آسمان اُن پر رویا نہ زمین، اور ذرا سی مہلت بھی ان کو نہ دی گئی
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تو ان پر آسمان اور زمین نہ روئے اور انہیں مہلت نہ دی گئی
احمد علی Ahmed Ali
پس ان پر نہ آسمان روویا اور نہ زمین اور نہ ان کو مہلت دی گئی
أحسن البيان Ahsanul Bayan
سو ان پر نہ تو آسمان و زمین (١) روئے اور نہ انہیں مہلت ملی۔
٢٩۔١ یعنی ان فرعونیوں کے نیک اعمال ہی نہیں تھے جو آسمان پر چڑھتے اور ان کا سلسلہ منقطع ہونے پر آسمان روتے، نہ زمین پر ہی وہ اللہ کی عبادت کرتے تھے کہ اس سے محرومی پر زمین روتی۔ مطلب یہ ہے کہ آسمان و زمین میں کوئی بھی ان کی ہلاکت پر رونے والا نہیں تھا (فتح القدیر)
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
پھر ان پر نہ تو آسمان کو اور زمین کو رونا آیا اور نہ ان کو مہلت ہی دی گئی
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
سو ان پر نہ تو آسمان وزمین روئے اور نہ انہیں مہلت ملی
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
پس ان کی بربادی پر نہ آسمان رویا اور نہ زمین اور نہ ہی ان کو مہلت دی گئی۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر تو ان پر نہ آسمان رویا اور نہ زمین اور نہ انہیں مہلت ہی دی گئی
طاہر القادری Tahir ul Qadri
پھر نہ (تو) اُن پر آسمان اور زمین روئے اور نہ ہی انہیں مہلت دی گئی،