Skip to main content

يَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّاِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِيْنَۚ ۙ

Wearing garments
يَلْبَسُونَ
پہنیں گے وہ
of
مِن
میں سے
fine silk
سُندُسٍ
باریک ریشم
and heavy silk
وَإِسْتَبْرَقٍ
اور موٹا ریشم
facing each other
مُّتَقَٰبِلِينَ
آمنے سامنے بیٹھنے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

حریر و دیبا کے لباس پہنے، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے

English Sahih:

Wearing [garments of] fine silk and brocade, facing each other.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

حریر و دیبا کے لباس پہنے، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پہنیں گے کریب اور قنادیز آمنے سامنے

احمد علی Ahmed Ali

باریک ریشم اورگاڑھا پہن کر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

باریک اور ریشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہونگے (١)۔

٥٣۔١ اہل کفر و فسق کے مقابلے میں اہل ایمان و تقویٰ کا مقام بیان کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنا دامن کفر و فسق اور معاصی سے بچائے رکھا تھا۔ آمین کا مطلب ایسی جگہ، جہاں ہر قسم کے خوف اور اندیشوں سے وہ محفوظ ہونگے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

باریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

وہ سندس و اسبترق (باریک اور دبیز ریشم) کے کپڑے پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ ریشم کی باریک اور موٹی پوشاک پہنے ہوئے ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

باریک اور دبیز ریشم کا لباس پہنے ہوں گے، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے،