سو آپ (بھی) انتظار فرمائیں، یقیناً وہ (بھی) انتظار کر رہے ہیں (آپ اُن کا حشر و انتقام دیکھیں گے اور وہ آپ کی شان اور آپ کے تصدّق سے مومنوں پر میرا انعام دیکھیں گے)،
English Sahih:
So watch, [O Muhammad]; indeed, they are watching [for your end].
1 Abul A'ala Maududi
اب تم بھی انتظار کرو، یہ بھی منتظر ہیں
2 Ahmed Raza Khan
تو تم انتظار کرو وہ بھی کسی انتظار میں ہیں
3 Ahmed Ali
پس آپ انتظار کیجیئے بے شک وہ بھی انتظار کر ہے ہیں
4 Ahsanul Bayan
اب تو منتظر رہ یہ بھی منتظر ہیں (١)
٥٩۔١ تو عذاب الٰہی کا انتظار کر، اگر یہ ایمان نہ لائے۔ یہ منتظر ہیں اس بات کے کہ اسلام کے غلبہ و نفوذ سے قبل ہی شاید آپ موت سے ہمکنار ہوجائیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
اب تو منتظر ره یہ بھی منتظر ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
(اچھا) آپ انتظار کیجئے! یقیناً وہ بھی انتظار کر رہے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر آپ انتظار کریں اور یہ لوگ بھی انتظار کر ہی رہے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَارْتَقِبْ﴾ اللہ تعالیٰ نے آپ کے ساتھ جس بھلائی اور نصرت کا وعدہ کیا ہے اس کا انتظار کیجیے۔ ﴿إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ﴾ وہ بھی اس عذاب کے منتظر ہیں جو ان پر نازل ہونے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دونوں قسم کے انتظار میں فرق کیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا اور آخرت کی بھلائی کا انتظار کرتے ہیں اور اس کے برعکس کفار دنیا و آخرت کے شرکا انتظار کرتے ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
abb tum bhi intizar kero , yeh log bhi intizar ker rahey hain .