Skip to main content

اَفَلَا يَتُوْبُوْنَ اِلَى اللّٰهِ وَيَسْتَغْفِرُوْنَهٗۗ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ

So will not
أَفَلَا
کیا بھلا نہیں
they repent
يَتُوبُونَ
وہ توبہ کرتے
to
إِلَى
طرف
Allah
ٱللَّهِ
اللہ کے
and seek His forgiveness?
وَيَسْتَغْفِرُونَهُۥۚ
اور وہ بخشش مانگتے اس سے
And Allah
وَٱللَّهُ
اور اللہ
(is) Oft-Forgiving
غَفُورٌ
بخشنے والا
Most Merciful
رَّحِيمٌ
مہربان ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر کیا یہ اللہ سے توبہ نہ کریں گے اور اس سے معافی نہ مانگیں گے؟ اللہ بہت درگزر فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے

English Sahih:

So will they not repent to Allah and seek His forgiveness? And Allah is Forgiving and Merciful.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر کیا یہ اللہ سے توبہ نہ کریں گے اور اس سے معافی نہ مانگیں گے؟ اللہ بہت درگزر فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو کیوں نہیں رجوع کرتے اللہ کی طرف اور اس سے بخشش مانگتے، اور اللہ بخشنے والا مہربان،

احمد علی Ahmed Ali

الله کے آگے کیوں توبہ نہیں کرتے اور اس سے گناہ نہیں بخشواتے اور الله بخشنے والا مہربان ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یہ لوگ کیوں اللہ تعالٰی کی طرف نہیں جھکتے اور کیوں استغفار نہیں کرتے؟ اللہ تعالٰی تو بہت ہی بخشنے والا اور بڑا ہی مہربان ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو یہ کیوں خدا کے آگے توبہ نہیں کرتے اور اس سے گناہوں کی معافی نہیں مانگتے اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یہ لوگ کیوں اللہ تعالیٰ کی طرف نہیں جھکتے اور کیوں استغفار نہیں کرتے؟ اللہ تعالیٰ تو بہت ہی بخشنے واﻻ اور بڑا ہی مہربان ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہ لوگ خدا کی بارگاہ میں توبہ کیوں نہیں کرتے اور اس سے (اپنے گناہوں کی) معافی کیوں نہیں مانگتے؟ درآنحالیکہ اللہ بڑا بخشنے والا بڑا رحم کرنے والا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ لوگ خدا کی بارگاہ میں توبہ اور استغفار کیوں نہیں کرتے جب کہ اللہ بہت بخشنے والا اور مہربان ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

کیا یہ لوگ اللہ کی بارگاہ میں رجوع نہیں کرتے اور اس سے مغفرت طلب (نہیں) کرتے، حالانکہ اﷲ بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے،