Skip to main content

اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِمَنْ كَانَ لَهٗ قَلْبٌ اَوْ اَلْقَى السَّمْعَ وَهُوَ شَهِيْدٌ

Indeed
إِنَّ
یقینا
in
فِى
میں
that
ذَٰلِكَ
اس (میں)
surely, is a reminder
لَذِكْرَىٰ
البتہ نصیحت ہے
for (one) who
لِمَن
واسطے اس کے جو
is
كَانَ
ہو
for him
لَهُۥ
اس کے لیے
a heart
قَلْبٌ
دل
or
أَوْ
یا
(who) gives ear
أَلْقَى
اس نے ڈالا
(who) gives ear
ٱلسَّمْعَ
کان کو (غور سے سنا) کان لگایا)
while he
وَهُوَ
اور وہ
(is) a witness
شَهِيدٌ
گواہ ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اِس تاریخ میں عبرت کا سبق ہے ہر اس شخص کے لیے جو دل رکھتا ہو، یا جو توجہ سے بات کو سنے

English Sahih:

Indeed in that is a reminder for whoever has a heart or who listens while he is present [in mind].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اِس تاریخ میں عبرت کا سبق ہے ہر اس شخص کے لیے جو دل رکھتا ہو، یا جو توجہ سے بات کو سنے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک اس میں نصیحت ہے اس کے لیے جو دِل رکھتا ہو یا کان لگائے اور متوجہ ہو،

احمد علی Ahmed Ali

بے شک اس میں شخص کے لیے بڑی عبرت ہے جس کے پاس (فہیم) دل ہو یا وہ متوجہ ہو کر (بات کی طرف) کان ہی لگا دیتا ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اس میں ہر صاحب دل کے لئے عبرت ہے اور اس کے لئے جو دل (١) متوجہ ہو کر کان لگائے (٢) اور وہ حاضر ہو (٣)

٣٧۔١ یعنی دل بیدار، جو غور و فکر کر کے حقائق کا ادراک کر لے۔
٣٧۔٢ یعنی توجہ سے وہ وحی الٰہی سنے جس میں گزشتہ امتوں کے واقعات بیان کئے گئے ہیں۔
٣٧۔٣ یعنی قلب اور دماغ کے لحاظ سے حاضر ہو۔ اس لئے کہ جو بات ہی کو نہ سمجھے، وہ موجود ہوتے ہوئے بھی ایسے ہے جیسے نہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جو شخص دل (آگاہ) رکھتا ہے یا دل سے متوجہ ہو کر سنتا ہے اس کے لئے اس میں نصیحت ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اس میں ہر صاحب دل کے لئے عبرت ہے اور اس کے لئے جو دل سے متوجہ ہو کر کان لگائے اور وه حاضر ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اس میں بڑی عبرت و نصیحت ہے اس کے لئے جس کے پاس دل ہویا حضورِ قلب سے کان لگائے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس واقعہ میں نصیحت کا سامان موجود ہے اس انسان کے لئے جس کے پاس دل ہو یا جو حضور قلب کے ساتھ بات سنتا ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بیشک اس میں یقیناً انتباہ اور تذکّر ہے اس شخص کے لئے جو صاحبِ دل ہے (یعنی غفلت سے دوری اور قلبی بیداری رکھتا ہے) یا کان لگا کرسُنتا ہے (یعنی توجہ کو یک سُو اور غیر سے منقطع رکھتا ہے) اور وہ (باطنی) مشاہدہ میں ہے (یعنی حسن و جمالِ الوھیّت کی تجلّیات میں گم رہتا ہے)،