جِس دن زمین اُن پر سے پھٹ جائے گی تو وہ جلدی جلدی نکل پڑیں گے، یہ حشر (پھر سے لوگوں کو جمع کرنا) ہم پر نہایت آسان ہے،
English Sahih:
On the Day the earth breaks away from them [and they emerge] rapidly; that is a gathering easy for Us.
1 Abul A'ala Maududi
جب زمین پھٹے گی اور لوگ اس کے اندر سے نکل کر تیز تیز بھاگے جا رہے ہوں گے یہ حشر ہمارے لیے بہت آسان ہے
2 Ahmed Raza Khan
جس دن زمین ان سے پھٹے گی تو جلدی کرتے ہوئے نکلیں گے یہ حشر ہے ہم کو آسان،
3 Ahmed Ali
جس دن ان پر سے زمین پھٹ جائے گی لوگ دوڑتے ہوئے نکل آئيں گے یہ لوگو ں کا جمع کرنا ہمیں بہت آسان ہے
4 Ahsanul Bayan
جس دن زمین پھٹ جائے گی اور یہ دوڑتے ہوئے (١) (نکل پڑیں گے) یہ جمع کر لینا ہم پر بہت ہی آسان ہے۔
٤٤۔١ یعنی اس آواز دینے والے کی طرف دوڑیں گے، جس نے آواز دی ہوگی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جب زمین پھٹے گی تو سب سے پہلے زندہ ہو کر نکلنے والا میں ہوں گا۔ انا اول من تشق عنہ الارض۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اس دن زمین ان پر سے پھٹ جائے گی اور وہ جھٹ پٹ نکل کھڑے ہوں گے۔ یہ جمع کرنا ہمیں آسان ہے
6 Muhammad Junagarhi
جس دن زمین پھٹ جائے گی اور یہ دوڑتے ہوئے (نکل پڑیں گے) یہ جمع کر لینا ہم پر بہت ہی آسان ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اس دن زمین ان پر پھٹ جائے گی اور وہ تیز تیز برآمد ہوں گے یہ حشر (جمع کرنا) ہمارے لئے بالکل آسان ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اسی دن زمین ان لوگوں کی طرف سے شق ہوجائے گی اور یہ تیزی سے نکل کھڑے ہوں گے کہ یہ حشر ہمارے لئے بہت آسان ہے
9 Tafsir Jalalayn
اس دن زمین میں ان پر سے پھٹ جائے گی اور وہ جھٹ پٹ نکل کر کھڑے ہو نگے یہ جمع کرنا ہمیں آسان ہے یوم تشقق الارض عنھم سراعاً یعنی جب زمین پھٹ کر سب مردے زمین سے نکل آئیں گے تو سب لوگ اس آواز دینے والے کی طرف دوڑیں گے، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا، جب زمین پھٹے گی تو سب سے پہلے نکلنے والا میں ہوں گا انا اول من تنشق عنہ الارض (صحیح مسلم کتاب الفضائل) جامع ترمذی میں حضرت معاویہ بن حیدہ (رض) سے روایت ہے کہ رسوال اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دست مبارک سے ملک شام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا۔ من ھھنا الی ھھنا تحشرون رکبانا ومشاۃ وتجرون علی وجوھکم یوم القیامۃ (الحدیث) یہاں سے اس طرف (یعنی شام کی طرف) تم سب اٹھائے جائو گے کچھ لوگ سوار اور کچھ پیدل اور بعض کو چہروں کے بل گھسیٹ کر قیامت کے روز اس میدان میں لایا جائے گا۔ (قرطبی، معارف)
10 Tafsir as-Saadi
﴿إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَإِلَيْنَا الْمَصِيرُ يَوْمَ تَشَقَّقُ الْأَرْضُ عَنْهُمْ﴾ ” بے شکم ہم ہی تو زندہ کرتے اور مارتے ہیں اور ہمارے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے۔ جس روز ان سے زمین پھٹ جائے گی“ یعنی مردوں سے ﴿ سِرَاعًا﴾ وہ پکارنے والے کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تیزی سے حشر کے میدان کی طرف آئیں گے۔ ﴿ذٰلِكَ حَشْرٌ عَلَيْنَا يَسِيرٌ﴾ ”یہ جمع کرنا ہمیں آسان ہے۔” یعنی اللہ تعالیٰ کے لئے نہایت آسان ہے، جس میں کوئی تکان ہے نہ کلفت۔
11 Mufti Taqi Usmani
uss din jab zameen phatt ker unn ko iss tarah bahir kerday gi kay woh jaldi jaldi nikal rahey hon gay . iss tarah sabb ko jama kerlna humaray liye boht aasaan hai .