Skip to main content

اِنَّا نَحْنُ نُحْىٖ وَنُمِيْتُ وَاِلَيْنَا الْمَصِيْرُۙ

Indeed We
إِنَّا
بیشک ہم
[We]
نَحْنُ
ہم ہی
[We] give life
نُحْىِۦ
ہم زندہ کرتے ہیں
and [We] cause death
وَنُمِيتُ
اور ہم موت دیتے ہیں
and to Us
وَإِلَيْنَا
اور بیشک ہماری طرف
(is) the final return
ٱلْمَصِيرُ
لوٹنا ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہم ہی زندگی بخشتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں، اور ہماری طرف ہی اُس دن سب کو پلٹنا ہے

English Sahih:

Indeed, it is We who give life and cause death, and to Us is the destination

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہم ہی زندگی بخشتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں، اور ہماری طرف ہی اُس دن سب کو پلٹنا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک ہم جِلائیں اور ہم ماریں اور ہماری طرف پھرنا ہے

احمد علی Ahmed Ali

بے شک ہم ہی زندہ کرتے اورمارتے ہیں اورہماری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہم ہی جلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں (١) اور ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔ (۲)

٤٣۔١ یعنی دنیا میں موت سے ہمکنار کرنا اور آخرت میں زندہ کر دینا، یہ ہمارا ہی کام ہے، اس میں کوئی ہمارا شریک نہیں ہے۔
٤۳۔۲ وہاں ہم ہر شخص کو اس کے عملوں کے مطابق جزا دیں گے ۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ہم ہی تو زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہم ہی جلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہماری ہی طرف لوٹ پھر کر آنا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یقیناً ہم ہی جِلاتے ہیں ہم ہی مارتے ہیں اور ہماری ہی طرف سب کی بازگشت ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

بیشک ہم ہی موت و حیات دینے والے ہیں اور ہماری ہی طرف سب کی بازگشت ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بیشک ہم ہی زندہ رکھتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں اور ہماری ہی طرف پلٹ کر آنا ہے،