اور زمین میں صاحبانِ ایقان (یعنی کامل یقین والوں) کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں،
English Sahih:
And on the earth are signs for the certain [in faith]
1 Abul A'ala Maududi
زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں یقین لانے والوں کے لیے
2 Ahmed Raza Khan
اور زمین میں نشانیاں ہیں یقین والوں کو
3 Ahmed Ali
اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں
4 Ahsanul Bayan
اور یقین والوں کے لئے تو زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور یقین کرنے والوں کے لئے زمین میں (بہت سی) نشانیاں ہیں
6 Muhammad Junagarhi
اور یقین والوں کے لئے تو زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لئے (ہماری قدرت کی) نشانیاں ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں
9 Tafsir Jalalayn
اور یقین کرنے والوں کے لئے زمین میں (بہت) سی نشانیاں ہیں صدقہ و خیرات کرنے والوں کو خاص ہدایت : اس آیت میں مومنین متقین کی یہ صفت بتلائی گئی ہے کہ وہ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے کے وقت صرف سائلین ہی کو نہیں دیتے بلکہ ایسے لوگوں کا بھی خیال رکھتے ہیں جو اپنی حاجت شرم و شرافت کی وجہ سے کسی پر ظاہر نہیں کرتے، مطلب یہ کہ یہ مومنین متقین صرف بدنی عبادت نماز روزہ اور شب بیداری پر اکتفاء نہیں کرتے بلکہ مالی عبادت میں بھی ان کا بڑا حصہ رہتا ہے کہ سائلین کے علاوہ ایسے لوگوں پر بھی نظر رکھتے ہیں کہ جو شرافت و شرم کے سبب اپنی حاجت کسی پر ظاہر نہیں کرتے اور یہ لوگ جن فقراء و مساکین پر خرچ کرتے ہیں ان پر کوئی احسان نہیں جتلاتے، بلکہ یہ سجھ کردیتے ہیں کہ ہمارے اموال خدا داد میں ان کا بھی حق ہے اور حق دار کو اس کا حق پہنچا دینا کوئی احسان نہیں ہوا کرتا بلکہ ذمہ داری سے اپنی سبک دوشی ہوا کرتی ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے بندوں کو تفکر و تدبر اور عبرت حاصل کرنے کی دعوت دیتے ہوئے فرماتا ہے : ﴿ وَفِي الْأَرْضِ آيَاتٌ لِّلْمُوقِنِينَ﴾ ”اور یقین کرنے والوں کے لئے زمین میں نشانیاں ہیں۔“ یہ آیت کریمہ زمین اور اس کی موجودات کو شامل ہے مثلاً پہاڑ، سمندر، دریا، درخت اور نباتات، جو غوروفکر کرنے والے اور اس کے معانی میں تدبر کرنے والے کو اپنے خالق کی عظمت، اس کی وسیع طاقت، اس کے احسان عام اور ظاہر و باطن پر اس کے علم کے محیط ہونے کی طرف راہ نمائی کرتی ہیں۔ اسی طرح خود بندے کی ذات میں بے شمار عبرتیں، حکمتیں اور رحمتیں پنہاں ہیں جو اس حقیقت پر دلالت کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایک اور بے نیاز ہے، اس نے مخلوق کو بے کار اور بے فائدہ پیدا نہیں کیا۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur unn kay liye jo yaqeen kernay walay hon , zameen mein boht si nishaniyan hain ,