فَتَوَلّٰى بِرُكْنِهٖ وَقَالَ سٰحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
تو وہ اپنے بل بوتے پر اکڑ گیا اور بولا یہ جادوگر ہے یا مجنوں ہے
English Sahih:
But he turned away with his supporters and said, "A magician or a madman."
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
تو وہ اپنے بل بوتے پر اکڑ گیا اور بولا یہ جادوگر ہے یا مجنوں ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تو اپنے لشکر سمیت پھر گیا اورت بولا جادوگر ہے یا دیوانہ،
احمد علی Ahmed Ali
سو اس نے مع اپنے ارکانِ سلطنت کے سرتابی کی اور کہا یہ جادوگر یا دیوانہ ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
پس اس نے اپنے بل بوتے پر منہ موڑا (١) اور کہنے لگا یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے۔
٣٩۔١ جانب اقویٰ کو رکن کہتے ہیں۔ یہاں مراد اس کی اپنی قوت اور لشکر ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
تو اس نے اپنی جماعت (کے گھمنڈ) پر منہ موڑ لیا اور کہنے لگا یہ تو جادوگر ہے یا دیوانہ
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
پس اس نےاپنے بل بوتے پر منھ موڑا اور کہنے لگا یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
تو اس نے اپنی طاقت کے بِرتے پر رُوگردانی کی اور کہا کہ (یہ شخص) جادوگر ہےیا دیوانہ؟
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو اس نے لشکر کے دِم پر منہ موڑ لیا اور کہا کہ یہ جادوگر یا دیوانہ ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
تو اُس نے اپنے اراکینِ سلطنت سمیت رُوگردانی کی اور کہنے لگا: (یہ) جادوگر یا دیوانہ ہے،