اور (ستاروں اور سیّاروں کی) کہکشاؤں اور گزرگاہوں والے آسمان کی قَسم،
English Sahih:
By the heaven containing pathways,
1 Abul A'ala Maududi
قسم ہے متفرق شکلوں والے آسمان کی
2 Ahmed Raza Khan
آرائش والے آسمان کی قسم
3 Ahmed Ali
آسمان جالی دار کی قسم ہے
4 Ahsanul Bayan
قسم ہے راہوں والے آسمان کی (١)
٧۔١ دوسرا ترجمہ، حسن جمال اور زینت و رونق والا کیا گیا ہے چاند، سورج ستارے و سیارے، روشن ستارے، اس کی بلندی اور وسعت، یہ سب چیزیں آسمان کی رونق و زینت اور خوب صورتی کا باعث ہیں
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور آسمان کی قسم جس میں رسے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
قسم ہے راہوں والے آسمان کی
7 Muhammad Hussain Najafi
اور قَسم ہے راستوں والے آسمان کی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور مختلف راستوں والے آسمان کی قسم
9 Tafsir Jalalayn
اور آسمان کی قسم جس میں راستے ہیں والسماء ذات الحبک انکم لفی لفی قول مختلف حبک، حبیکۃ کی جمع ہے، کپڑے کی دھاریوں کو کہتے ہیں، دھاریاں چونکہ سڑک اور راستہ کے مشابہ ہوتی ہیں، اس لئے راستوں کو بھی حبک کہہ دیا جاتا ہے اور راستوں سے وہ راستے مراد ہوسکتے ہیں جن سے فرشتوں کی آمد و رفت ہوتی ہے اور اس سے ستاروں اور سیاروں کے مدار بھی مراد ہوسکتے ہیں اور چونکہ کپڑے کی دھاریاں کپڑے کی زینت ہوتی ہیں اسلئے بعض مفسرین نے حبک کا ترجمہ زینت والے آسمان سے کیا۔
10 Tafsir as-Saadi
خوبصورت راستوں والے آسمان کی قسم ! یہ راستے ریگزاروں کے راستوں اور چشموں کے پانی سے، جب ان کو نسیم سحر نے چھیڑا ہو، مشابہت رکھتے ہیں۔