Skip to main content

اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَيْرُ اللّٰهِۗ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ

Or
أَمْ
یا
for them
لَهُمْ
ان کے لیے
a god
إِلَٰهٌ
کوئی الہ ہے
other than
غَيْرُ
سوا
Allah?
ٱللَّهِۚ
اللہ کے
Glory be
سُبْحَٰنَ
پاک ہے
(to) Allah
ٱللَّهِ
اللہ
from what
عَمَّا
اس سے جو
they associate (with Him)
يُشْرِكُونَ
وہ شریک ٹھہراتے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کیا اللہ کے سوا یہ کوئی اور معبود رکھتے ہیں؟ اللہ پاک ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں

English Sahih:

Or have they a deity other than Allah? Exalted is Allah above whatever they associate with Him.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کیا اللہ کے سوا یہ کوئی اور معبود رکھتے ہیں؟ اللہ پاک ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے اللہ کو پاکی ان کے شرک سے،

احمد علی Ahmed Ali

کیا سوائے الله کے ان کا کوئی اور معبود ہے الله اس سےپاک ہے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا اللہ کے سوا کوئی معبود ہے؟ (ہرگز نہیں) اللہ تعالٰی ان کے شرک سے پاک ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کیا خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟ خدا ان کے شریک بنانے سے پاک ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی معبود ہے؟ (ہرگز نہیں) اللہ تعالیٰ ان کے شرک سے پاک ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے؟ پاک ہے اللہ اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یا ان کے لئے خدا کے علاوہ کوئی دوسرا خدا ہے جب کہ خدا ان کے شرک سے پاک و پاکیزہ ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

کیا اﷲ کے سوا اُن کا کوئی معبود ہے، اﷲ ہر اُس چیز سے پاک ہے جسے وہ (اﷲ کا) شریک ٹھہراتے ہیں،