اور بیشک انہوں نے تو اُس (جلوۂ حق) کو دوسری مرتبہ (پھر) دیکھا (اور تم ایک بار دیکھنے پر ہی جھگڑ رہے ہو)٭، ٭ یہ معنی ابن عباس، ابوذر غفاری، عکرمہ التابعی، حسن البصری التابعی، محمد بن کعب القرظی التابعی، ابوالعالیہ الریاحی التابعی، عطا بن ابی رباح التابعی، کعب الاحبار التابعی، امام احمد بن حنبل اور امام ابوالحسن اشعری رضی اللہ عنہم اور دیگر ائمہ کے اَقوال پر ہے۔
English Sahih:
And he certainly saw him in another descent
1 Abul A'ala Maududi
اور ایک مرتبہ پھر اُس نے
2 Ahmed Raza Khan
اور انہوں نے تو وہ جلوہ دوبار دیکھا
3 Ahmed Ali
اور اس نے اس کو ایک بار اور بھی دیکھا ہے
4 Ahsanul Bayan
اسے تو ایک مرتبہ اور بھی دیکھا تھا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور انہوں نے اس کو ایک بار بھی دیکھا ہے
6 Muhammad Junagarhi
اسے تو ایک مرتبہ اور بھی دیکھا تھا
7 Muhammad Hussain Najafi
اور آپ(ص) نے ایک بار اور بھی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اس نے تو اسے ایک بار اور بھی دیکھا ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور انہوں نے اس کو ایک اور بار بھی دیکھا ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَلَقَدْ رَاٰہُ نَزْلَۃً اُخْرٰی﴾ یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل علیہ السلام کو دوسری دفعہ اپنی طرف اترتے ہوئے دیکھا۔ ﴿ عِندَ سِدْرَةِ الْمُنتَهَىٰ ﴾ ’’سدرۃ المنتہیٰ کے پاس۔‘‘ سدرۃ المنتہیٰ ساتویں آسمان پر بیری کا بہت بڑا درخت ہے اور اسے سدرۃ المنتہیٰ اس لیے کہا جاتا ہے کہ زمین سے جو چیز اوپر کی طرف عروج کرتی ہے اس کے پاس آکر رک جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق سے جو وحی وغیرہ نازل ہوتی ہے یہاں آکر ٹھہر جاتی ہے یا اس بنا پر سدرۃ المنتہیٰ کہا جاتا ہے کہ یہ مخلوقات کے علم کی انتہائی حد ہے، نیز اس نام سے موسوم کیے جانے کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ یہ آسمانوں اور زمین کے اوپر واقع ہے اور سدرۃ المنتہیٰ اس کی بلندی کی انتہا ہے اس کے علاوہ بھی کوئی سبب ہوسکتا ہے۔ واللہ اعلم۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur haqeeqat yeh hai kay unhon ney uss ( farishtay ) ko aik aur martaba dekha hai ,