٥٠۔١ قوم عاد اول اس لئے کہا کہ یہ ثمود سے پہلے ہوئی، یا اس لئے کہ قوم نوح کے بعد سب سے پہلے یہ قوم ہلاک کی گئی۔ بعض کہتے ہیں، عاد نامی دو قومیں گزری ہیں، یہ پہلی ہے جسے باد تند سے ہلاک کیا گیا جب کہ دوسری زمانے کی گردشوں کے ساتھ مختلف ناموں سے چلتی اور بکھرتی ہوئی موجود رہی ۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا
6 Muhammad Junagarhi
اور یہ کہ اس نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور یہ کہ اسی نے عادِ اول (قومِ ہود) کو ہلاک کیا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اسی نے پہلے قوم عاد کو ہلاک کیا ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا وانہ اھلک عادن الاولی و ثمو فما ابقی ” عاد اولی “ سے مراد قدیم قوم عاد ہے جس کی طرف حضرت ہود (علیہ السلام) بھیجے گئے تھے قوم عاد دنیا کی قوی ترین اور سخت ترین قوم تھی ان کے دو بقے یکے بعد دیگرے عاد اولیٰ اور عاد اخریٰ کے نام سے موسم ہیں یہ قوم جب حضرت ہود (علیہ السلام) کو جھٹلانے کی پاداش میں طوفان کے عذاب کے ذریعہ ہلاک کردی گئی، قوم نوح کے بعد ہلاک ہونے والی یہ پہلی قوم ہے اسی کو عاد اولیٰ کہتے ہیں، صرف وہ لوگ بچے تھے جو حضرت ہود (علیہ السلام) پر ایمان لائے تھے ان کی نسل کا عاد اخریٰ یا عادثانیہ کہتے ہی، عاد اخریٰ حضرت صالح (علیہ السلام) کی قوم تھی، ان لوگوں نے بھی جب حضرت صالح (علیہ السلام) کی نافرمانی کی تو ان کو سخت آواز کے عذاب سے ہلاک کردیا گیا۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَاَنَّہٗٓ اَہْلَکَ عَادَا الْاُوْلٰی﴾ ’’اور بلاشبہ اسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا۔‘‘ اس سے مراد حضرت ہود علیہ السلام کی قوم ہے جب انہوں نے حضرت ہودعلیہ السلام کی تکذیب کی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں سخت ترین اور سرکش طوفان کے ذریعے سے ہلاک کرڈالا۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur yeh kay wohi hai jiss ney pichlay zamaney ki qoam-e-aad ko halak kiya ,