Skip to main content

وَاَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَاۡ لْـٮُٔـوْلٰى ۙ

And that He
وَأَنَّهُۥٓ
اور بیشک وہی ہے
destroyed
أَهْلَكَ
جس نے ہلاک کیا
Aad
عَادًا
عاد
the first
ٱلْأُولَىٰ
اولیٰ کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور یہ کہ اُسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا

English Sahih:

And that He destroyed the first [people of] Aad.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور یہ کہ اُسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا

احمد علی Ahmed Ali

اور یہ کہ اسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا تھا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے (١)۔

٥٠۔١ قوم عاد اول اس لئے کہا کہ یہ ثمود سے پہلے ہوئی، یا اس لئے کہ قوم نوح کے بعد سب سے پہلے یہ قوم ہلاک کی گئی۔ بعض کہتے ہیں، عاد نامی دو قومیں گزری ہیں، یہ پہلی ہے جسے باد تند سے ہلاک کیا گیا جب کہ دوسری زمانے کی گردشوں کے ساتھ مختلف ناموں سے چلتی اور بکھرتی ہوئی موجود رہی ۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور یہ کہ اس نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور یہ کہ اسی نے عادِ اول (قومِ ہود) کو ہلاک کیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور اسی نے پہلے قوم عاد کو ہلاک کیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور یہ کہ اسی نے پہلی (قومِ) عاد کو ہلاک کیا،