٣۔٢ یعنی یہ بندر وغیرہ جانوروں سے ترقی کرتے کرتے انسان نہیں بن گئے۔ جیسا کہ ڈارون کا فلسفہ ارتقا ہے۔ بلکہ انسان کو اسی شکل و صورت میں اللہ نے پیدا فرمایا ہے جو جانوروں سے الگ ایک مستقل مخلوق ہے۔ انسان کا لفظ بطور جنس کے ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اسی نے انسان کو پیدا کیا
6 Muhammad Junagarhi
اسی نے انسان کو پیدا کیا
7 Muhammad Hussain Najafi
اسی نے انسان کو پیدا کیا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
انسان کو پیدا کیا ہے
9 Tafsir Jalalayn
اسی نے انسان کو پیدا کیا خلق الانسان، یعنی انسان بندر وغیرہ سے ترقی کرتے کرتے انسان نہیں بن گیا جیسا کہ ڈارون کا فلسفہ ارتقاء ہے، بلکہ انسان کو اسی شکل و صورت میں اللہ نے پیدا فرمایا ہے جو جانوروں سے الگ ایک مستقل مخلوق ہے، انسان کا لفظ بطور جنس کے استعمال ہوا ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿خَلَقَ الْاِنْسَانَ﴾ انسان کو بہترین صورت میں، کامل اعضا اور پورے اجزا کے ساتھ نہایت محکم بنیاد پر تخلیق فرمایا، باری تعالیٰ نے انسان کو پوری مہارت کے ساتھ بنایا اور اسے تمام حیوانات پر امتیاز بخشا۔