٦٠۔١ پہلے احسان سے مراد نیکی اور اطاعت الٰہی اور دوسرے احسان سے اس کا صلہ، یعنی جنت اور اس کی نعمتیں ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے
6 Muhammad Junagarhi
احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
وہ(حوریں) ایسی ہوں گی جیسے یاقوت اور مرجان۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہوسکتا ہے
9 Tafsir Jalalayn
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿ہَلْ جَزَاءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ﴾ ’’احسان کی جزا احسان ہی ہے۔‘‘ یعنی کیا اس شخص کی جزا جس نے بہترین طریقے سے اپنے رب کی عبادت کی اور اس کے بندوں کو فائدہ پہنچایا اس کے سوا کچھ اور ہوسکتی ہے کہ ثواب جزیل، فوز کبیر، نعمتیں اور تکدر سے سلامت زندگی عطا کرکے اس کے ساتھ حسن سلوک کیا جائے؟ پس یہ دو بلند مرتبہ جنتیں مقربین کے لیے ہیں۔