اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی،
3 Ahmed Ali
جس کے واقع ہونے میں کچھ بھی جھوٹ نہیں
4 Ahsanul Bayan
جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں
6 Muhammad Junagarhi
جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
جس کے واقع ہو نے میں کوئی جھوٹ نہیں ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اس کے قائم ہونے میں ذرا بھی جھوٹ نہیں ہے
9 Tafsir Jalalayn
اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں لیس لوقعتھا کاذبۃ اس آیت کے دو مطلب ہوسکتے ہیں (١) اول یہ ہے کہ دنیا میں تو وقوع قیامت کی تکذیب کرنے والے بیشمار لوگ ویں مگر جب قیامت برپا ہوگی اور روز روشن کی طرح سامنے آکھڑی ہوگی تو کوئی متنفس یہ کہنے والا نہ ہوگا کہ یہ واقعہ پیش نہیں آیا ہے، مفسر علام نے بھی اسی مطلب کو اختیار کیا ہے (٢) دوسرا یہ کہ اس کے وقوع کا ٹل جانا ممکن نہ ہوگا اور خدا کے سوا اس کو کوئی ٹال بھی نہیں سکتا مگر وہ ٹالے گا نہیں۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿لَیْسَ لِوَقْعَتِہَا کَاذِبَۃٌ﴾ ’’اس کے واقع ہونے کے وقت کوئی بھی جھٹلانے والا نہ ہوگا۔ ‘‘یعنی اس میں شک نہیں کیونکہ بکثرت عقلی وسمعی دلائل اس کی تائید کرتے ہیں اور حکمت الٰہی اس پر دلالت کرتی ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
to uss kay paish aaney ko koi jhutlaney wala nahi hoga ,