مگر ایک ہی بات (کہ یہ سلام والے ہر طرف سے) سلام ہی سلام سنیں گے،
English Sahih:
Only a saying [of] peace, peace.
1 Abul A'ala Maududi
جو بات بھی ہوگی ٹھیک ٹھیک ہوگی
2 Ahmed Raza Khan
ہاں یہ کہنا ہوگا سلام سلام
3 Ahmed Ali
مگر سلام سلام کہنا
4 Ahsanul Bayan
صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی (١)
٢٦۔١ وہاں سلام ہی سلام کی آوازیں سننے میں آئیں گی، فرشتوں کی طرف سے بھی اور آپس میں اہل جنت کی طرف سے بھی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہوگا)
6 Muhammad Junagarhi
صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی
7 Muhammad Hussain Najafi
مگر صرف سلام و دعا کی آواز آئے گی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
صرف ہر طرف سلام ہی سلام ہوگا
9 Tafsir Jalalayn
ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہو گا)
10 Tafsir as-Saadi
یعنی سوائے اچھی بات کے کوئی بات نہیں سنیں گے کیونکہ یہ پاک لوگوں کا گھر ہوگا ،اس میں صرف پاک چیزیں ہوں گی ۔یہ آیات کریمہ دلالت کرتی ہیں کہ اہل جنت ایک دوسرے سے مخاطب ہونے میں حسن ادب سے کام لیں گے ،ان کا کلام بہترین کلام اور دلوں کو خوش کرنے والا ہوگا، ہر قسم کی لغویات اور گناہ سے پاک ہوگا ،ہم اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمیں بھی اہل جنت میں شامل کرے۔