تو اے محبوب تم پاکی بولو اپنے عظمت والے رب کے نام کی،
3 Ahmed Ali
پس اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے
4 Ahsanul Bayan
پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو
6 Muhammad Junagarhi
پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو
7 Muhammad Hussain Najafi
پس تم اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کرو۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اب آپ اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کریں
9 Tafsir Jalalayn
تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو فسبح باسم ربک العظیم اس کا لازمی اور عقلی نتیجہ یہ ہونا چاہیے کہ انسان حق تعالیٰ کی قدرت کا ملہ اور توحید پر ایمان لائے اور اپنے رب عظیم کی تسبیح پڑھا کرے کہ یہی اس کی نعمتوں کا شکر ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
جب اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنی نعمتوں کو بیان فرمایا جو بندوں کی طرف سے اس کی حمدوثنا ،اس کے شکر اور اس کی عبادت کی موجب ہیں تو اس نے اپنی تسبیح وتحمید کا حکم دیا۔ چنانچہ فرمایا :﴿فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ ﴾ یعنی اپنے رب عظیم کی تنزیہ بیان کیجئے۔ جو اسما ءوصفات میں کامل اور بے پایاں احسانات اور بھلائیوں کا مالک ہے۔ اپنے دل، زبان اور جوارح کے ساتھ اس کی حمد وستائش بیان کیجئے کیونکہ وہ اس کا اہل اور اس بات کا مستحق ہے کہ اس کا شکر ادا کیا جائے ،اس کی ناشکری نہ کی جائے ، اس کو یاد رکھا جائے اس کوفراموش نہ کیا جائے اور اس کی اطاعت کی جائے، نافرمانی نہ کی جائے۔
11 Mufti Taqi Usmani
lehaza ( aey payghumber ! ) tum apney azeem perwerdigar ka naam ley ker uss ki tasbeeh kero .