٩٠۔١ یہ دوسری قسم ہے، عام مومنین۔ یہ بھی جہنم سے بچ کر جنت میں جائیں گے، تاہم درجات میں سابقین سے کمتر ہوں گے۔ موت کا فرشتے ان کو بھی سلامتی کی خوشخبری دیتے ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے
6 Muhammad Junagarhi
اور جو شحص داہنے (ہاتھ) والوں میں سے ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور اگر وہ اصحاب الیمین میں سے ہے (تواس سے کہا جاتا ہے)۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اگر اصحاب یمین میں سے ہے
9 Tafsir Jalalayn
اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے واما ان کان من اصحب الیمین یہ دوسری قسم ہے، یہ عام مومنین ہیں یہ بھی جہنم سے بچ جائیں گے اور جنت میں جائیں گے تاہم درجات میں سابقین سے کم ہوں گے موت کے وقت ان کو بھی سلامتی کی خوشخبری دیتے ہیں۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَاَمَّآ اِنْ کَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ﴾ ’’اور اگر وہ داہنے ہاتھ والوں میں سے ہے۔‘‘ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے واجبات کو ادا کیا اور محرمات کو ترک کیا، اگرچہ ان سے بعض ایسے حقوق کے بارے میں کوتاہی سرزد ہوئی جن سے ان کے ایمان اور توحید میں خلل واقع نہیں ہوا۔﴿ فَ﴾ تو ان میں سے ہر کسی سے کہا جائے گا :﴿سَلٰمٌ لَّکَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ﴾ تمہارے اصحاب یمین بھائیوں کی طرف سے تمہیں سلامتی حاصل ہے یعنی جب وہ ان کے پاس پہنچے گا اور ان سے ملاقات کرے گا تو وہ اسے سلام اور خوش آمدید کہیں گے ۔یا اس سے کہا جائے گا کہ دنیا کی آفات، مصائب اور عذاب سے تم سلامت ہو کیونکہ تم اصحاب یمین میں سے ہو جو ہلاک کرنے والے گناہوں سے بچتے رہے ہیں۔