اللہ نے لکھ دیا ہے کہ یقینا میں اور میرے رسول ضرور غالب ہو کر رہیں گے، بیشک اللہ بڑی قوت والا بڑے غلبہ والا ہے،
English Sahih:
Allah has written [i.e., decreed], "I will surely overcome, I and My messengers." Indeed, Allah is Powerful and Exalted in Might.
1 Abul A'ala Maududi
اللہ نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب ہو کر رہیں گے فی الواقع اللہ زبردست اور زور آور ہے
2 Ahmed Raza Khan
اللہ لکھ چکا کہ ضرور میں غالب آؤں گا اور میرے رسول بیشک اللہ قوت والا عزت والا ہے،
3 Ahmed Ali
الله نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول ہی غالب رہیں گے بے شک الله زور آور زبردست ہے
4 Ahsanul Bayan
اللہ تعالٰی لکھ چکا ہے (۱) کہ بیشک میں اور میرے پیغمبر غالب رہیں گے۔ یقیناً اللہ تعالٰی زورآور اور غالب ہے (۲)
۲۱۔۱ یعنی تقدیر اور لوح محفوظ میں جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی یہ مضمون سورہ مومن میں بھی بیان کیا گیا ہے۔ ٢١۔۲ جب یہ بات لکھنے والا، سب پر غالب اور نہایت زورآور ہے تو پھر اور کون ہے جو اس فیصلے میں تبدیلی کر سکے۔؟ مطلب یہ ہوا کہ یہ فیصلہ قدر محکم اور امر مبرم ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
خدا کا حکم ناطق ہے کہ میں اور میرے پیغمبر ضرور غالب رہیں گے۔ بےشک خدا زورآور (اور) زبردست ہے
6 Muhammad Junagarhi
اللہ تعالیٰ لکھ چکا ہے کہ بیشک میں اور میرے پیغمبر غالب رہیں گے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ زور آور اور غالب ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اللہ نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول(ص) ہی غالب آکر رہیں گے بےشک اللہ طاقتور (اور) زبردست ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اللرُنے یہ لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب آنے والے ہیں بیشک اللہ صاحبِ قوت اور صاحب هعزت ہے
9 Tafsir Jalalayn
خدا کا حکم ناطق ہے کہ میں اور میرے پیغمبر ضرور ضورر غالب رہیں گے بیشک خدا زور آور (اور) زبردست ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
Allah ney yeh baat likh di hai kay mein aur meray payghumber zaroor ghalib ayen gay . yaqeen rakho kay Allah bari quooat wala , baray iqtidar wala hai .