Skip to main content

اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۗ وَعَلَى اللّٰهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ

Allah
ٱللَّهُ
اللہ تعالیٰ
(there is) no
لَآ
نہیں کوئی
god
إِلَٰهَ
الہ برحق
except
إِلَّا
مگر
Him
هُوَۚ
وہی
And upon
وَعَلَى
اور پر
Allah
ٱللَّهِ
اللہ (پر) ہی
let put (their) trust
فَلْيَتَوَكَّلِ
پس چاہیے کہ توکل کریں
the believers
ٱلْمُؤْمِنُونَ
مومن

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی خدا نہیں، لہٰذا ایمان لانے والوں کو اللہ ہی پر بھروسا رکھنا چاہیے

English Sahih:

Allah – there is no deity except Him. And upon Allah let the believers rely.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی خدا نہیں، لہٰذا ایمان لانے والوں کو اللہ ہی پر بھروسا رکھنا چاہیے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اللہ ہے جس کے سوا کسی کی بندگی نہیں اور اللہ ہی پر ایمان والے بھروسہ کریں،

احمد علی Ahmed Ali

الله ہی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور الله ہی پر ایمانداروں کو بھروسہ رکھنا چاہیئے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور مومنوں کو اللہ ہی پر توکل رکھنا چاہیئے۔ (۱)

۱۳۔۱ یعنی تمام معاملات اسی کو سونپیں، اسی پر اعتماد کریں اور صرف اسی سے دعا والتجا کریں کیونکہ اس کے سوا کوئی حاجت روا اور مشکل کشا ہے ہی نہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

خدا (جو معبود برحق ہے اس) کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو مومنوں کو چاہیئے کہ خدا ہی پر بھروسا رکھیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور مومنوں کو اللہ ہی پر توکل رکھنا چاہئے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے بس ایمان لانے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اللرُ ہی وہ ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور تمام صاحبانِ ایمان کو اسی پر بھروسہ کرنا چاہئے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اللہ (ہی معبود) ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اللہ ہی پر ایمان والوں کو بھروسہ رکھنا چاہئے،