Skip to main content

لِيُنْفِقْ ذُوْ سَعَةٍ مِّنْ سَعَتِهٖۗ وَمَنْ قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهٗ فَلْيُنْفِقْ مِمَّاۤ اٰتٰٮهُ اللّٰهُۗ لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا مَاۤ اٰتٰٮهَاۗ سَيَجْعَلُ اللّٰهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُّسْرًا

Let spend
لِيُنفِقْ
تاکہ خرچ کرے
owner
ذُو
والا
(of) ample means
سَعَةٍ
وسعت (والا)
from
مِّن
سے
his ample means
سَعَتِهِۦۖ
اپنی وسعت میں (سے)
and (he) who
وَمَن
اور جو کوئی
is restricted
قُدِرَ
تنگ کیا گیا
on him
عَلَيْهِ
اس پر
his provision
رِزْقُهُۥ
اس کا رزق
let him spend
فَلْيُنفِقْ
پس چاہیے کہ خرچ کرے
from what
مِمَّآ
اس میں سے جو
he has been given
ءَاتَىٰهُ
عطا کیا اس کو
(by) Allah
ٱللَّهُۚ
اللہ نے
Does not
لَا
نہیں
burden
يُكَلِّفُ
تکلیف دیتا
Allah
ٱللَّهُ
اللہ
any soul
نَفْسًا
کسی شخص کو
except
إِلَّا
مگر
(with) what
مَآ
جتنا
He has given it
ءَاتَىٰهَاۚ
دیا اس نے اس کو
Will bring about
سَيَجْعَلُ
عنقریب کردے گا
Allah
ٱللَّهُ
اللہ
after
بَعْدَ
بعد
hardship
عُسْرٍ
تنگی کے
ease
يُسْرًا
آسانی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

خوشحال آدمی اپنی خوشحالی کے مطابق نفقہ دے، اور جس کو رزق کم دیا گیا ہو وہ اُسی مال میں سے خرچ کرے جو اللہ نے اسے دیا ہے اللہ نے جس کو جتنا کچھ دیا ہے اس سے زیادہ کا وہ اُسے مکلف نہیں کرتا بعید نہیں کہ اللہ تنگ دستی کے بعد فراخ دستی بھی عطا فرما دے

English Sahih:

Let a man of wealth spend from his wealth, and he whose provision is restricted – let him spend from what Allah has given him. Allah does not charge a soul except [according to] what He has given it. Allah will bring about, after hardship, ease [i.e., relief].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

خوشحال آدمی اپنی خوشحالی کے مطابق نفقہ دے، اور جس کو رزق کم دیا گیا ہو وہ اُسی مال میں سے خرچ کرے جو اللہ نے اسے دیا ہے اللہ نے جس کو جتنا کچھ دیا ہے اس سے زیادہ کا وہ اُسے مکلف نہیں کرتا بعید نہیں کہ اللہ تنگ دستی کے بعد فراخ دستی بھی عطا فرما دے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

مقدور والا اپنے مقدور کے قابل نفقہ دے، اور جس پر اس کا رزق تنگ کیا گیا وہ اس میں سے نفقہ دے جو اسے اللہ نے دیا، اللہ کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتا مگر اسی قابل جتنا اسے دیا ہے، قریب ہے اللہ دشواری کے بعد آسانی فرمادے گا

احمد علی Ahmed Ali

مقدور والا اپنے مقدور کے موافق خرچ کرے اور اگر تنگ دست ہو تو جو کچھ الله نے اسے دیا ہے اس میں سے خرچ کرے الله کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اسی قدر جو اسے دے رکھا ہے عنقریب الله تنگی کے بعد آسانی کر دے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کشادگی والے کو اپنی کشادگی سے خرچ کرنا چاہیے (۱) اور جس پر اس کے رزق کی تنگی کی گئی ہو (۲) اسے چاہیے کہ جو کچھ اللہ تعالٰی نے اسے دے رکھا ہے اسی میں سے (اپنی حسب حیثیت) دے، کسی شخص کو اللہ تکلیف نہیں دیتا مگر اتنی ہی جتنی طاقت اسے دے رکھی ہے، (۳) اللہ تنگی کے بعد آسانی و فراغت بھی کر دے گا۔ (٤)

۷۔۱ یعنی دودھ پلانے والی عورتوں کو اجرت اپنی طاقت کے مطابق دی جائے اگر اللہ نے مال ودولت میں فراخی عطا فرمائی ہے تو اسی فراخی کے ساتھ مرضعۃ کی خدمت ضروری ہے۔
۷۔۲ یعنی مالی لحاظ سے کمزور ہو۔
۷۔۳ اس لیے وہ غریب اور کمزور کو یہ حکم نہیں دیتا کہ وہ دودھ پلانے والی کو زیادہ اجرت ہی دے۔ مطلب ان ہدایات کا یہ ہے کہ بچے کی ماں اور بچے کا باپ دونوں ایسا مناسب رویہ اختیار کریں کہ ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے اور بچے کو دودھ پلانے کا مسئلہ سنگین نہ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا ( لَا تُضَاۗرَّ وَالِدَةٌۢ بِوَلَدِھَا وَلَا مَوْلُوْدٌ لَّهٗ بِوَلَدِهٖ) 2۔ البقرۃ;233) نہ ماں کو بچے کی وجہ سے تکلیف پہنچائی جائے اور نہ باپ کو۔
۷۔٤چنانچہ جو اللہ پر اعتماد وتوکل کرتے ہیں اللہ تعالٰی ان کو آسانی و کشادگی سے بھی نواز دیتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

صاحب وسعت کو اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرنا چاہیئے۔ اور جس کے رزق میں تنگی ہو وہ جتنا خدا نے اس کو دیا ہے اس کے موافق خرچ کرے۔ خدا کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اسی کے مطابق جو اس کو دیا ہے۔ اور خدا عنقریب تنگی کے بعد کشائش بخشے گا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کشادگی والے کو اپنی کشادگی سے خرچ کرنا چاہئے اور جس پر اس کے رزق کی تنگی کی گئی ہو اسے چاہئے کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے اسے دے رکھا ہے اسی میں سے (اپنی حسب حیثیت) دے، کسی شخص کو اللہ تکلیف نہیں دیتا مگر اتنی ہی جتنی طاقت اسے دے رکھی ہے، اللہ تنگی کے بعد آسانی وفراغت بھی کر دے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

وسعت والے کو چاہیے کہ اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرے اور جس کی روزی تنگ ہو تو جتنا اللہ نے اسے دیا ہے اس میں سے خرچ کرے اللہ نے جتنا کسی کو دیا ہے اس سے زیادہ اسے تکلیف نہیں دیتا عنقر یب اللہ تنگی کے بعد آسانی اور کشادگی پیدا کرے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

صاحبِ وسعت کو چاہئے کہ اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرے اور جس کے رزق میں تنگی ہے وہ اسی میں سے خرچ کرے جو خدا نے اسے دیا ہے کہ خدا کسی نفس کو اس سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ہے جتنا اسے عطا کیا گیا ہے عنقریب خدا تنگی کے بعد وسعت عطا کردے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

صاحبِ وسعت کو اپنی وسعت (کے لحاظ) سے خرچ کرنا چاہئے، اور جس شخص پر اُس کا رِزق تنگ کر دیا گیا ہو تو وہ اُسی (روزی) میں سے (بطورِ نفقہ) خرچ کرے جو اُسے اللہ نے عطا فرمائی ہے۔ اللہ کسی شخص کو مکلّف نہیں ٹھہراتا مگر اسی قدر جتنا کہ اُس نے اسے عطا فرما رکھا ہے، اللہ عنقریب تنگی کے بعد کشائش پیدا فرما دے گا،