(اے حبیبِ مکرّم!) آپ اپنے رب کے فضل سے (ہرگز) دیوانے نہیں ہیں،
English Sahih:
You are not, [O Muhammad], by the favor of your Lord, a madman.
1 Abul A'ala Maududi
تم اپنے رب کے فضل سے مجنوں نہیں ہو
2 Ahmed Raza Khan
تم اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں
3 Ahmed Ali
آپ الله کے فضل سے دیوانہ نہیں ہیں
4 Ahsanul Bayan
تو اپنے رب کے فضل سے دیوانہ نہیں ہے (١)
٢۔١ یہ جواب قسم ہے، جس میں کفار کے قول کا رد ہے، وہ آپ کو مجنون (دیوانہ) کہتے تھے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کہ (اے محمدﷺ) تم اپنے پروردگار کے فضل سے دیوانے نہیں ہو
6 Muhammad Junagarhi
تو اپنے رب کے فضل سے دیوانہ نہیں ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
کہ آپ(ص) اپنے پروردگار کے فضل و کرم سے دیوانے نہیں ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
آپ اپنے پروردگار کی نعمت کے طفیل مجنون نہیں ہیں
9 Tafsir Jalalayn
کہ (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم اپنے پروردگار کے فضل سے دیوانے نہیں ہو ما انت بنعمۃ ربک بمجنون یہ جواب قسم ہے جس میں کفار کے قول کو رد کیا گیا ہے کیونکہ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مجنون اور دیوانہ کہتے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فریضہ نبوت کی ادائیگی میں جتنی زیادہ تکلیفیں برداشت کیں اور دشمنوں کی طعن وتشنیع سنیں ہیں اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہ ختم ہونے والا اجر ہے، من کے معنی ختم ہونے اور قطع کرنے کے ہیں۔
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
apney perwerdigar kay fazal say tum deewaney nahi ho ,