وَمَا هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِيْنَ
And not
وَمَا
اور نہیں ہے
it (is)
هُوَ
وہ
but
إِلَّا
مگر
a Reminder
ذِكْرٌ
ایک نصیحت
to the worlds
لِّلْعَٰلَمِينَ
جہانوں کے لیے
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
حالانکہ یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے
English Sahih:
But it is not except a reminder to the worlds.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
حالانکہ یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہاں کے لیے
احمد علی Ahmed Ali
اور حالانکہ یہ قرآن تمام دنیا کے لیے صرف نصیحت ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
در حقیقت یہ (قرآن) تو تمام جہان والوں کے لئے سراسر نصیحت ہے (١)
٥٢۔١ جب واقعہ یہ ہے کہ یہ قرآن جن و انس کی ہدایت و رہنمائی کے لئے آیا ہے تو پھر اس کو لانے والا اور بیان کرنے والا مجنون (دیوانہ) کس طرح ہو سکتا ہے؟
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور (لوگو) یہ (قرآن) اہل عالم کے لئے نصیحت ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
در حقیقت یہ (قرآن) تو تمام جہان والوں کے لیے سراسر نصیحت ہی ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
حالانکہ وہ (قرآن) تو تمام جہانوں کیلئے نصیحت ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
حالانکہ یہ قرآن عالمین کے لئے نصیحت ہے اور بس
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور وہ (قرآن) تو سارے جہانوں کے لئے نصیحت ہے،