Skip to main content

ثُمَّ فِىْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُ ۗ

Then
ثُمَّ
پھر
into
فِى
میں
a chain
سِلْسِلَةٍ
ایک زنجیر (میں)
its length
ذَرْعُهَا
پیمائش اس کی
(is) seventy
سَبْعُونَ
ستر
cubits
ذِرَاعًا
گز ہے
insert him"
فَٱسْلُكُوهُ
پس داخل کرو اس کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر اِس کو ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو

English Sahih:

Then into a chain whose length is seventy cubits insert him."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر اِس کو ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر ایسی زنجیر میں جس کا ناپ ستر ہاتھ ہے اسے پُرو دو

احمد علی Ahmed Ali

پھر ایک زنجیر میں جس کا طول ستر گز ہے اسے جکڑ دو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پھر اسے ایسی زنجیروں جس کی پیمائش ستر ہاتھ ہے جکڑ دو۔ (۱)

۳۲۔۱ذراع (ہاتھ) یہ کتنا ہوگا اس کی وضاحت ممکن نہیں تاہم اس سے اتنا معلوم ہوا کہ زنجیر کی لمبائی ستر ذراع ہوگی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پھر زنجیر سے جس کی ناپ ستر گز ہے جکڑ دو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پھر اسے ایسی زنجیر میں جس کی پیمائش ستر ہاتھ کی ہے جکڑ دو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر اسے ایک ایسی زنجیر میں جس کی لمبائی ستر ہاتھ ہے جکڑ دو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر ایک ستر گز کی رسی میں اسے جکڑ لو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر ایک زنجیر میں جس کی لمبائی ستر گز ہے اسے جکڑ دو،