فرعون نے کہا: ہاں! اور بیشک (عام اُجرت تو کیا اس صورت میں) تم (میرے دربار کی) قربت والوں میں سے ہو جاؤ گے،
English Sahih:
He said, "Yes, and, [moreover], you will be among those made near [to me]."
1 Abul A'ala Maududi
فرعون نے جواب دیا "ہاں، اور تم مقرب بارگاہ ہو گے"
2 Ahmed Raza Khan
بولا ہاں اور اس وقت تم مقرب ہوجا ؤ گے،
3 Ahmed Ali
کہا ہاں اور بے شک تم مقرب ہو جاؤ گے
4 Ahsanul Bayan
فرعون نے کہا ہاں اور تم مقرب لوگوں میں داخل ہو جاؤ گے (١)۔
١١٤۔١ جادوگر، چونکہ طالب دنیا تھے، دنیا کمانے کے لئے ہی شعبدہ بازی کا فن سیکھتے تھے، اس لئے انہوں نے موقع غنیمت جانا کہ اس وقت تو بادشاہ کو ہماری ضرورت لاحق ہوئی ہے کیوں نہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر زیادہ سے زیادہ اجرت حاصل کی جائے۔ چنانچہ انہوں نے اپنا مطالبہ اجرت، کامیابی کی صورت میں پیش کر دیا، جس پر فرعون نے کہا کہ اجرت ہی نہیں بلکہ تم میرے مقربین میں بھی شامل ہو جاؤ گے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(فرعون نے) کہا ہاں (ضرور) اور (اس کے علاوہ) تم مقربوں میں داخل کرلیے جاؤ گے
6 Muhammad Junagarhi
فرعون نے کہا کہ ہاں اور تم مقرب لوگوں میں داخل ہو جاؤ گے
7 Muhammad Hussain Najafi
فرعون نے کہا ہاں۔ اور اس کے علاوہ تم ہمارے مقرب بارگاہ لوگوں میں سے ہو جاؤگے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
. فرعون نے کہا بیشک تم میرے دربار میں مقرب ہوجاؤ گے
9 Tafsir Jalalayn
فرعون نے کہا ہاں ضرور اور اس کے علاوہ تم مقربوں میں داخل کئے جاؤ گے
10 Tafsir as-Saadi
﴿قَالَ ﴾ فرعون نے کہا ﴿نَعَمْ﴾ ہاں تمہیں انعام سے نوازا جائے گا ﴿وَإِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ﴾” اور اس پر مستزادیہ کہ تم میرے مقربین میں سے ہوجاؤ گے۔“ فرعون نے جادوگروں کو انعام و اکرام دینے، ان کو اپنے مقربین میں شامل کرنے اور ان کی قدر و منزلت بڑھانے کا وعدہ کرلیا تاکہ وہ موسیٰ علیہ السلام کے مقابلے میں اپنی پوری طاقت صرف کردیں۔ جب لوگوں کے ایک بہت بڑے مجمع کے سامنے جادوگر موسیٰ علیہ السلام کے مقابلے میں آئے۔