قَالَ يٰقَوْمِ اِنِّىْ لَـكُمْ نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
ا س نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، میں تمہارے لیے ایک صاف صاف خبردار کردینے والا (پیغمبر) ہوں
English Sahih:
He said, "O my people, indeed I am to you a clear warner –
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
ا س نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، میں تمہارے لیے ایک صاف صاف خبردار کردینے والا (پیغمبر) ہوں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اس نے فرمایا اے میری قوم! میں تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں،
احمد علی Ahmed Ali
اس نے کہا کہ اے میری قوم بے شک میں تمہارے لیے کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
(نوح علیہ السلام نے) کہا اے میری قوم! میں تمہیں صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔ (۱)
۲۔۱اللہ کے عذاب سے اگر تم ایمان نہ لائے اسی لیے عذاب سے نجات کا نسخہ تمہیں بتلانے آیا ہوں جو آگے بیان ہو رہا ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
انہوں نے کہا کہ اے قوم! میں تم کو کھلے طور پر نصیحت کرتا ہوں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
(نوح علیہ السلام نے) کہا اے میری قوم! میں تمہیں صاف صاف ڈرانے واﻻ ہوں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
(چنانچہ) انہوں نے کہا کہ اے میری قوم! میں تمہیں ایک کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
انہوں نے کہا اے قوم میں تمہارے لئے واضح طور پر ڈرانے والا ہوں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اُنہوں نے کہا: اے میری قوم! بے شک میں تمہیں واضح ڈر سنانے والا ہوں،