Skip to main content
bismillah
إِنَّآ
بیشک ہم نے
أَرْسَلْنَا
بھیجا ہم نے
نُوحًا
نوح کو
إِلَىٰ
طرف
قَوْمِهِۦٓ
اس کی قوم کی
أَنْ
کہ
أَنذِرْ
ڈراؤ
قَوْمَكَ
اپنی قوم کو
مِن
سے
قَبْلِ
اس سے پہلے
أَن
کہ
يَأْتِيَهُمْ
آئے ان کے پاس
عَذَابٌ
عذاب
أَلِيمٌ
دردناک

ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا (اس ہدایت کے ساتھ) کہ اپنی قوم کے لوگوں کو خبردار کر دے قبل اس کے کہ ان پر ایک دردناک عذاب آئے

تفسير
قَالَ
اس نے کہا
يَٰقَوْمِ
اے میری قوم
إِنِّى
بیشک میں
لَكُمْ
تم کو
نَذِيرٌ
ڈرانے والا ہوں
مُّبِينٌ
کھلم کھلا

ا س نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، میں تمہارے لیے ایک صاف صاف خبردار کردینے والا (پیغمبر) ہوں

تفسير
أَنِ
کہ
ٱعْبُدُوا۟
عبادت کرو
ٱللَّهَ
اللہ کی
وَٱتَّقُوهُ
اور ڈرو اس سے
وَأَطِيعُونِ
اور اطاعت کرو میری

(تم کو آگاہ کرتا ہوں) کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

تفسير
يَغْفِرْ
بخش دے گا
لَكُم
تمہارے لیے
مِّن
میں سے
ذُنُوبِكُمْ
تمہارے گناہوں
وَيُؤَخِّرْكُمْ
اور مہلت دے گا تم کو
إِلَىٰٓ
تک
أَجَلٍ
وقت
مُّسَمًّىۚ
مقرر
إِنَّ
بیشک
أَجَلَ
مقرر کیا ہوا وقت
ٱللَّهِ
اللہ کا
إِذَا
جب
جَآءَ
آجاتا ہے
لَا
تو نہیں دی جاتی
يُؤَخَّرُۖ
ڈھیل
لَوْ
اگر
كُنتُمْ
ہو تم
تَعْلَمُونَ
تم جانتے

اللہ تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا اور تمہیں ایک وقت مقرر تک باقی رکھے گا حقیقت یہ ہے کہ اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت جب آ جاتا ہے تو پھر ٹالا نہیں جاتا کاش تمہیں اِس کا علم ہو"

تفسير
قَالَ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
إِنِّى
بیشک میں نے
دَعَوْتُ
میں نے پکارا
قَوْمِى
اپنی قوم کو
لَيْلًا
رات کو
وَنَهَارًا
اور دن کو

اُس نے عرض کیا "اے میرے رب، میں نے اپنی قوم کے لوگوں کو شب و روز پکارا

تفسير
فَلَمْ
تو نہ
يَزِدْهُمْ
زیادہ کیا ان کو
دُعَآءِىٓ
میری پکارنے
إِلَّا
مگر
فِرَارًا
فرار میں

مگر میری پکار نے اُن کے فرار ہی میں اضافہ کیا

تفسير
وَإِنِّى
اور بیشک میں نے
كُلَّمَا
جب کبھی
دَعَوْتُهُمْ
میں نے پکارا ان کو
لِتَغْفِرَ
تاکہ تو بخش دے
لَهُمْ
ان کو
جَعَلُوٓا۟
انہوں نے ڈال لیں
أَصَٰبِعَهُمْ
اپنی انگلیاں
فِىٓ
میں
ءَاذَانِهِمْ
اپنے کانوں
وَٱسْتَغْشَوْا۟
اور اوڑھ لیے۔ ڈھانپ لی
ثِيَابَهُمْ
ے کپڑے اپنے
وَأَصَرُّوا۟
اور انہوں نے اصرار کیا
وَٱسْتَكْبَرُوا۟
اور تکبر کیا
ٱسْتِكْبَارًا
تکبر کرنا

اور جب بھی میں نے اُن کو بلایا تاکہ تو اُنہیں معاف کر دے، انہوں نے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں اور اپنے کپڑوں سے منہ ڈھانک لیے اور اپنی روش پر اڑ گئے اور بڑا تکبر کیا

تفسير
ثُمَّ
پھر
إِنِّى
بیشک میں
دَعَوْتُهُمْ
میں نے پکارا ان کو
جِهَارًا
اعلانیہ

پھر میں نے ان کو ہانکے پکارے دعوت دی

تفسير
ثُمَّ
پھر
إِنِّىٓ
بیشک میں نے
أَعْلَنتُ
اعلانیہ (تبلیغ) کی
لَهُمْ
ان کو
وَأَسْرَرْتُ
اور چپکے چپکے کی
لَهُمْ
ان کے لیے
إِسْرَارًا
تنہائی میں کرنا

پھر میں نے علانیہ بھی ان کو تبلیغ کی اور چپکے چپکے بھی سمجھایا

تفسير
فَقُلْتُ
پھر میں نے کہا
ٱسْتَغْفِرُوا۟
بخشش مانگو
رَبَّكُمْ
اپنے رب سے
إِنَّهُۥ
بیشک وہ
كَانَ
ہے
غَفَّارًا
بخشنے والا

میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو، بے شک وہ بڑا معاف کرنے والا ہے

تفسير
کے بارے میں معلومات :
نوح
القرآن الكريم:نوح
آية سجدہ (سجدة):-
سورۃ کا نام (latin):Nuh
سورہ نمبر:71
کل آیات:28
کل کلمات:224
کل حروف:999
کل رکوعات:2
مقام نزول:مکہ مکرمہ
ترتیب نزولی:71
آیت سے شروع:5419