تاکہ ہم اس (نعمت) میں ان کی آزمائش کریں، اور جو شخص اپنے رب کے ذِکر سے منہ پھیر لے گا تو وہ اسے نہایت سخت عذاب میں داخل کر دے گا،
English Sahih:
So We might test them therein. And whoever turns away from the remembrance of his Lord He will put into arduous punishment.
1 Abul A'ala Maududi
تاکہ اس نعمت سے ان کی آزمائش کریں اور جو اپنے رب کے ذکر سے منہ موڑے گا اس کا رب اسے سخت عذاب میں مبتلا کر دے گا
2 Ahmed Raza Khan
کہ اس پر انہیں جانچیں اور جو اپنے رب کی یاد سے منہ پھیرے وہ اسے چڑھتے عذاب میں ڈالے گا
3 Ahmed Ali
تاکہ اس (ارزانی) میں ان کا امتحان کریں اورجس نے اپنے رب کی یاد سے منہ موڑا تو وہ اسے سخت عذاب میں ڈالے گا
4 Ahsanul Bayan
تاکہ ہم اس میں انہیں آزما لیں (١) اور جو شخص اپنے پروردگار کے ذکر سے منہ پھیر لے گا تو اللہ تعالٰی اسے سخت عذاب میں مبتلا کر دے گا (٢)
١٧۔١ اس آیت کا نزول اس وقت ہوا جب کفار قریش پر قحط سالی مسلط کر دی گئی تھی، الطَّرِیْقَۃٍ کے دوسرے معنی گمراہی کے راستے کے کئے گئے ہیں۔ ١٧۔٢ نہایت سخت الم ناک عذاب (ابن کثیر)
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تاکہ اس سے ان کی آزمائش کریں۔ اور جو شخص اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیرے گا وہ اس کو سخت عذاب میں داخل کرے گا
6 Muhammad Junagarhi
تاکہ ہم اس میں انہیں آزمالیں، اور جو شخص اپنے پروردگار کے ذکر سے منھ پھیر لے گا تو اللہ تعالیٰ اسے سخت عذاب میں مبتلا کردے گا
7 Muhammad Hussain Najafi
تاکہ اس نعمت سے ان کی آزمائش کریں اور جو شخص اپنے پروردگار کی یاد سے منہ موڑے گا خدا اسے ایسے سخت عذاب میں داخل کرے گا جو بڑھتا ہی جائے گا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تاکہ ان کا امتحان لے سکیں اور جو بھی اپنے رب کے ذکر سے اعراض کرے گا اسے سخت عذاب کے راستے پر چلنا پڑے گا
9 Tafsir Jalalayn
تاکہ اس سے انکی آزمائش کریں اور جو شخص اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیر لے گا وہ اس کو سخت عذاب میں داخل کرے گا
10 Tafsir as-Saadi
﴿لِّنَفْتِنَہُمْ فِیْہِ﴾ یعنی تاکہ ہم ان کو آزمائیں اور ان کا امتحان لیں تاکہ جھوٹے اور سچے کے درمیان فرق ظاہر ہوجائے ﴿وَمَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِکْرِ رَبِّہٖ یَسْلُکْہُ عَذَابًا صَعَدًا﴾ یعنی جو کوئی اللہ تعالیٰ کے ذکر۔۔۔ جو کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے۔۔ سے روگردانی کرے، اس کی اتباع کرے نہ اس کی اطاعت کرے بلکہ اس کے بارے میں غافل رہے تو اللہ تعالیٰ اسے سخت عذاب دے گا ، یعنی سختی کی انتہا کو پہنچا ہوا عذاب۔
11 Mufti Taqi Usmani
takay uss kay zariye unn ko aazmayen . aur jo koi apney perwerdigar ki yaad say mun morray ga , Allah ussay charrhtay huye azab mein piro dey ga .