اور میں نے اسے (سامانِ عیش و عشرت میں) خوب وُسعت دی تھی،
English Sahih:
And spread [everything] before him, easing [his life].
1 Abul A'ala Maududi
اور اس کے لیے ریاست کی راہ ہموار کی
2 Ahmed Raza Khan
اور میں نے اس کے لیے طرح طرح کی تیاریاں کیں
3 Ahmed Ali
اور اس کے لیے ہر طرح کا سامان تیار کر دیا
4 Ahsanul Bayan
اور میں نے اسے بہت کچھ کشادگی دے رکھی ہے (١)
١٤۔١ یعنی مال و دولت میں ریاست و سرداری میں اور درازی عمر میں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور ہر طرح کے سامان میں وسعت دی
6 Muhammad Junagarhi
اور میں نے اسے بہت کچھ کشادگی دے رکھی ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور اس کیلئے (سرداری کا) ہر قِسم کا سامان مہیا کیا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ہر طرح کے سامان میں وسعت دے دی ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور اسے ہر طرح کے سامان میں وسعت دی
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَّمَہَّدْتُّ لَہٗ تَمْہِیْدًا﴾ اور میں نے دنیا اور اس کے اسباب پر اسے اختیار دیا ، یہاں تک کہ اس کے تمام مطالب آسان ہوگئے اور اس نے ہر وہ چیز حاصل کرلی جو وہ چاہتا تھا اور جس کی اسے خواہش تھی۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur uss kay liye her kaam kay raastay humwaar kerdiye ,