٥۔١ یعنی بتوں کی عبادت چھوڑ دے۔ یہ دراصل لوگوں کو آپ کے ذریعے سے حکم دیا جا رہا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور ناپاکی سے دور رہو
6 Muhammad Junagarhi
ناپاکی کو چھوڑ دے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور (بتوں کی) نجاست سے دور رہیے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور برائیوں سے پرہیز کرو
9 Tafsir Jalalayn
اور ناپاکی سے دور ہو والرجز فاھجر، گندگی سے مراد ہر قسم کی گندگی ہے، خواہ وہ عقائد و خیالات کی گندگی ہو یا اخلاق و اعمال کی یا جسم و لباس اور رہن سہن کی، مطلب یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گردوپیش سارے معاشرے میں طرح طرح کی جو گندگیاں پھیلی ہوئی ہیں ان سب سے اپنا دامن بچا کر رکھو، کوئی شخص آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر انگلی نہ اٹھا سکے کہ جن برائیوں سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو روک رہے ہوں ان میں سے کسی کا بھی کوئی شائبہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی میں پایا جائے۔