٢٩۔١ اس سے یا تو موت کے وقت پنڈلی کا پنڈلی کے ساتھ مل جانا مراد ہے یا پے درپے تکلیفیں، بہت سے مفسرین نے دوسرے معنی کئے ہیں۔ (فتح القدیر)
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے
6 Muhammad Junagarhi
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی
7 Muhammad Hussain Najafi
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور پنڈلی پنڈلی سے لپٹ جائے گی
9 Tafsir Jalalayn
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ﴾ ” اور پنڈلی پنڈلی سے لپٹ جائے گی۔“ یعنی تمام سختیاں جمع ہو کر لپٹ جائیں گی، معاملہ بہت بڑا اور کرب بہت سخت ہوجائے گا، خواہش ہوگی کہ بدن سے روح نکل جائے جو اس سے لپٹی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہے ۔ پس روح کو اللہ تعالیٰ کے پاس لے جایا جائے گا تاکہ وہ اس کو اس کے اعمال کی جزا دے اور اس کے کرتوتوں کا اقرار کرائے ۔ یہ زجر وتوبیخ جس کا اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے، دلوں کو اس منزل کی طرف سے لے کر چلتی ہے جس میں ان کی نجات ہے اور ان امور سے روکتی ہے جن میں ان کی ہلاکت ہے مگر وہ معاند حق جسے آیات کوئی فائدہ نہیں دیتیں، وہ اپنی گمراہی، کفر اور عناد پر جمارہتا ہے۔