(زنجبیل) اس (جنت) میں ایک ایسا چشمہ ہے جس کا نام "سلسبیل" رکھا گیا ہے،
English Sahih:
[From] a fountain within it [i.e., Paradise] named Salsabeel.
1 Abul A'ala Maududi
یہ جنت کا ایک چشمہ ہوگا جسے سلسبیل کہا جاتا ہے
2 Ahmed Raza Khan
وہ ادرک کیا ہے جنت میں ایک چشمہ ہے جسے سلسبیل کہتے ہیں
3 Ahmed Ali
وہ وہاں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل ہے
4 Ahsanul Bayan
جنت کی ایک نہر جس کا نام سلسلبیل ہے (١)
١٨۔١ یعنی اس شراب زنجبیل کی بھی ایک نہر ہوگی جسے سلسبیل کہا جاتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
یہ بہشت میں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل ہے
6 Muhammad Junagarhi
جنت کی ایک نہر سے جس کا نام سلسبیل ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
یہ اس (جنت) میں ایک چشمہ ہے جسے سلسبیل کہاجاتا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جو جنّت کا ایک چشمہ ہے جسے سلسبیل کہا جاتا ہے
9 Tafsir Jalalayn
یہ بہشت میں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿عَیْنًا فِیْہَا ﴾ اس جنت میں ایک چشمہ ہے﴿ تُسَمّٰی سَلْسَبِیْلًا﴾ ”جس کا نام سلسبیل ہے۔“ اس کو یہ نام اس کے آسانی کے ساتھ حاصل ہونے، اس کی لذت اور اس کی خوبصورتی کی وجہ سے دیا گیا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
wahan kay aesay chashmay say jiss ka naam salsabeel hai .