وَّالنّٰشِرٰتِ نَشْرًا ۙ
And the ones that scatter
وَٱلنَّٰشِرَٰتِ
قسم ہے ان ہواؤں کی جو پھیلانے والی ہیں۔ نشر کرنے والی ہیں
far and wide
نَشْرًا
پھیلانا۔ نشر کرنا
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیں
English Sahih:
And [by] the winds that spread [clouds]
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
پھر ابھار کر اٹھانے والیاں
احمد علی Ahmed Ali
اوران ہواؤں کی جو بادلوں کو اٹھا کر پھیلاتی ہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
پھر (ابر کو) ابھار کر پراگندہ کرنے والیوں (١) کی قسم۔
٣۔١ یا ان فرشتوں کی قسم، جو بادلوں کو منتشر کرتے ہیں یا فضائے آسمانی میں اپنے پر پھیلاتے ہیں۔ تاہم امام ابن کثیر اور امام طبری نے ان تینوں ہوائیں مراد لی اور صحیح قرار دیا ہے، جیسے کہ ترجمے میں بھی اسی کو اختیار کیا ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
پھر (ابر کو) ابھار کر پراگنده کرنے والیوں کی قسم
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
جو (بادلوں کو) پھیلانے والی ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور قسم ہے ان کی جو اشیائ کو منتشر کرنے والی ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور ان کی قَسم جو بادلوں کو ہر طرف پھیلا دیتی ہیں،