(اے حق کے منکرو!) تم تھوڑا عرصہ کھا لو اور فائدہ اٹھا لو، بے شک تم مجرم ہو،
English Sahih:
[O disbelievers], eat and enjoy yourselves a little; indeed, you are criminals.
1 Abul A'ala Maududi
کھا لو اور مزے کر لو تھوڑے دن حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو
2 Ahmed Raza Khan
کچھ دن کھالو اور برت لو ضرور تم مجرم ہو
3 Ahmed Ali
کھاؤ اور چند روز فائدہ اٹھاؤ بے شک تم مجرم ہو
4 Ahsanul Bayan
(اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائدہ اٹھالو بیشک تم گنہگار ہو (١)
٤٦۔١ یہ مکذبین قیامت کو خطاب ہے اور یہ امر، تہدید و وعید کے لئے ہے، یعنی اچھا چند روز خوب عیش کر لو، تم جیسے مجرمین کے لئے شکنجہ عذاب تیار ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو
6 Muhammad Junagarhi
(اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائده اٹھا لو بیشک تم گنہگار ہو
7 Muhammad Hussain Najafi
(اے جھٹلانے والو) تم تھوڑے دن (دنیا میں) کھا لو اورفائدہ اٹھا لو (بہرحال) تم لوگ مجرم ہو۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تم لوگ تھوڑے دنوں کھاؤ اور آرام کرلو کہ تم مجرم ہو
9 Tafsir Jalalayn
(اے جھٹلانے والوں) تم کسی قدر کھالو اور فائدے (اٹھالو) تم بیشک گنہگار ہو
10 Tafsir as-Saadi
یہ تکذیب کرنے والوں کے لیے تہدید ووعید ہے کہ اگرچہ انہوں نے دنیا میں کھایا پیا اور لذات دنیا سے فائدہ اٹھایا اور عبادات سے غافل رہے مگر وہ مجرم ہیں اور اسی سزا کے مستحق ہیں جس کے مستحق مجرم ہوتے ہیں، لہٰذا عنقریب ان کی لذات منقطع ہوجائیں گی اور تاوان اور نقصان باقی رہ جائیں گے ۔ ان کا ایک جرم یہ ہے کہ جب انہیں نماز ، جو کہ سب سے زیادہ شرف کی حامل عبادت ہے ، کا حکم دیا جاتا اور ان سے کہا جاتا تھا : ﴿ا رْكَعُوا ﴾” رکوع کرو“ تو حکم کی تعمیل نہیں کرتے تھے ۔ پس کون سا جرم اس سے بڑھ کر اور کون سی تکذیب اس سے زیادہ بڑی ہے؟
11 Mufti Taqi Usmani
. ( aey kafiro ! ) kuch waqt khalo , aur mazay urra lo . haqeeqat mein tum log mujrim ho .