Skip to main content

كُلُوْا وَتَمَتَّعُوْا قَلِيْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ

Eat
كُلُوا۟
کھاؤ
and enjoy yourselves
وَتَمَتَّعُوا۟
اور فائدے اٹھاؤ
a little;
قَلِيلًا
تھوڑے سے
indeed you
إِنَّكُم
بیشک تم
(are) criminals"
مُّجْرِمُونَ
مجرم ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کھا لو اور مزے کر لو تھوڑے دن حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو

English Sahih:

[O disbelievers], eat and enjoy yourselves a little; indeed, you are criminals.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کھا لو اور مزے کر لو تھوڑے دن حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کچھ دن کھالو اور برت لو ضرور تم مجرم ہو

احمد علی Ahmed Ali

کھاؤ اور چند روز فائدہ اٹھاؤ بے شک تم مجرم ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

(اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائدہ اٹھالو بیشک تم گنہگار ہو (١)

٤٦۔١ یہ مکذبین قیامت کو خطاب ہے اور یہ امر، تہدید و وعید کے لئے ہے، یعنی اچھا چند روز خوب عیش کر لو، تم جیسے مجرمین کے لئے شکنجہ عذاب تیار ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائده اٹھا لو بیشک تم گنہگار ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(اے جھٹلانے والو) تم تھوڑے دن (دنیا میں) کھا لو اورفائدہ اٹھا لو (بہرحال) تم لوگ مجرم ہو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تم لوگ تھوڑے دنوں کھاؤ اور آرام کرلو کہ تم مجرم ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(اے حق کے منکرو!) تم تھوڑا عرصہ کھا لو اور فائدہ اٹھا لو، بے شک تم مجرم ہو،