وَّاَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَاۤءً ثَجَّاجًا ۙ
And We sent down
وَأَنزَلْنَا
اور نازل کیا ہم نے
from
مِنَ
سے
the rain clouds
ٱلْمُعْصِرَٰتِ
بادلوں
water
مَآءً
پانی
pouring abundantly
ثَجَّاجًا
بکثرت
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور بادلوں سے لگاتار بارش برسائی
English Sahih:
And sent down, from the rain clouds, pouring water.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور بادلوں سے لگاتار بارش برسائی
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور پھر بدلیوں سے زور کا پانی اتارا،
احمد علی Ahmed Ali
اور ہم نے بادلوں سے زور کا پانی اتارا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایا (١)
١٤۔١ مُعْصِرَات،ُ وہ بدلیاں جو پانی سے بھری ہوئی ہوں لیکن ابھی برسی نہ ہوں جیسے اَلْمَرْاَۃُ الْمُعْتَصِرَۃُ اس عورت کو کہتے ہیں جس کی ماہواری قریب ہو ثَجَّاجًا کثرت سے بہنے والا پانی۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور ہم نے پانی سے لبریز بادلوں سے موسلادھار پانی برسایا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور بادلوں میں سے موسلا دھار پانی برسایا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور ہم نے بھرے بادلوں سے موسلادھار پانی برسایا،