الانفال آية ۲۰
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِيْعُوا اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ وَلَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَاَنْـتُمْ تَسْمَعُوْنَ
طاہر القادری:
اے ایمان والو! تم اللہ کی اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرو اور اس سے روگردانی مت کرو حالانکہ تم سن رہے ہو،
English Sahih:
O you who have believed, obey Allah and His Messenger and do not turn from him while you hear [his order].
1 Abul A'ala Maududi
اے ایمان لانے والو، اللہ اور اُس کے رسُول کی اطاعت کرو اور حکم سُننے کے بعد اس سے سرتابی نہ کرو
2 Ahmed Raza Khan
اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور سن سنا کہ اسے نہ پھرو،
3 Ahmed Ali
اے ایمان والو الله اور اس کے رسول کا حکم مانو اور سن کر اس سے مت پھرو
4 Ahsanul Bayan
اے ایمان والو! اللہ کا اور اس کے رسول کا کہنا مانو اور اس (کا کہنا ماننے) سے روگردانی مت کرو سنتے جانتے ہوئے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اے ایمان والو! خدا اور اس کے رسول کے حکم پر چلو اور اس سے روگردانی نہ کرو اور تم سنتے ہو
6 Muhammad Junagarhi
اے ایمان والو! اللہ کا اور اس کے رسول کا کہنا مانو اور اس (کا کہنا ماننے) سے روگردانی مت کرو سنتے جانتے ہوئے
7 Muhammad Hussain Najafi
اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ اور اس سے روگردانی نہ کرو حالانکہ تم (آوازِ حق) سن رہے ہو۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ایمان والو اللہ و رسول کی اطاعت کرو اور اس سے رو گردانی نہ کرو جب کہ تم صَن بھی رہے ہو
9 Tafsir Jalalayn
اے ایمان والو ! خدا اور اس کے رسول کے حکم پر چلو اور اس سے رو گردانی نہ کرو اور تم سنتے ہو۔
آیت نمبر ٢٠ تا ٢٨
ترجمہ : اے ایمان والو ! اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور اس کے حکم کی مخالفت کرکے اس سے سرتابی نہ کرو حالانکہ تم قرآن اور نصیحت سنتے ہو، اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جنہوں نے کہا ہم نے سنا حالانکہ وہ غور وفکر اور نصیحت حاصل کرنے کے طور پر نہیں سنتے اور منافق اور مشرک ہیں یقینا اللہ کے نزدیک بدترین قسم کے جانور وہ لوگ ہیں جو سننے سے بہرے اور حق کہنے سے گونگے ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے اگر اللہ ان میں حق بات سننے کی صلاحیت جانتا تو ضرور انھیں حق سننے کی توفیق دیتا، اور اگر (صلاحیت کے بغیر) بالفرض ان کو سنووتا اور اس کے علم میں یہ بات ہے کہ ان میں کوئی خیر نہیں ہے تو وہ اس کے قبول کرنے سے عناد یا انکار کے طور پر منہ پھیر لیتے اے ایمان والو تم اللہ اور اس کے رسول کی آواز پر اطاعت کے ساتھ لبیک کہو، جب وہ تمہیں اس امر زین کی طرف پکاریں جو تمہیں زندگی بخشنے والا ہے اسلئے کہ وہ حیات ابدی کا سبب ہے اور خوب سمجھ لو کہ اللہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان حائل ہے لہٰذا کسی کی طاقت نہیں کہ اس کے ارودہ کے بغیر ایمان لاسکے یا کفر کرسکے، اور اسی کی طرف تم جمع لئے جاؤ گے سو وہ تم کو تمہارے اعمال کا صلہ دے گا، اور اس کے فتنے سے بچو اگر وہ تم پر آپڑے تو اس کی شامت (بلا) تم میں سے ظالموں ہی تک محدود نہ رہے گی بلکہ ان کو اور ان کے علاوہ کو بھی لپیٹ میں لے لے گی، اور اس فتنہ سے بچنے کی صورت یہ ہے کہ مُنْکَرْ (برائی) کے سبب پر نکیر کرے (یعنی نہی عن المنکر کرے) اور جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ اس کی مخالفت کرنیوالے کو سخت سزا دینے والا ہے اس وقت کو یاد کرو کہ جب تم مکہ کی سرزمین میں قلیل تعداد میں تھے کمزور سمجھے جاتے تھے اور تم ڈرتے رہتے تھے کہ ہمیں لوگ (یعنی) کفار اچک نہ لیجائیں (یعنی ہلاک نہ کردیں) تو تم کو مدینہ میں ٹھکانہ دیا تو تم کو بدر کے دن اپنی نصرت سے ملائکہ کے ذریعہ تقویت دی اور تم کو مال غنیمت کے ذریعہ حلال رزق دیا تاکہ تم اس کی نعمت کا شکریہ ادا کرو اور (آئندہ آیة) ابولبابہ بن منذر کے بارے میں نازل ہوئی، جبکہ ان کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنی قریظہ کے پاس بھیجا تھا (تاکہ بنی قریظہ کو) قلعہ سے اتر آنے پر آمادہ کریں، تو (بنی قریظہ نے) ابی لبابہ سے مشورہ طلب کیا تو انہوں نے اشارہ کردیا کہ تمہارا انجام ذبح ہے، (اس افشاء راز کی وجہ یہ تھی) کہ ان کے اہل و عیال اور مال ان کے پاس تھے، اے ایمان والو تم اللہ اور اس کے رسول کی خیانت نہ کرو اور نہ تم ان امانتوں میں خیانت کرو جن پر تمہیں امین بنایا گیا ہے خواہ وہ بات دین کی ہو یا اسکے علاوہ کی، حال یہ کہ تم اس کو جانتے ہو، اور بخوبی سمجھ لو کہ تمہارے اموال اور اولاد تمہارے لئے فتنہ (آزمائش) ہیں جو امور آخرت سے تم کو روکنے والے ہیں، اور یقینا اللہ کے پاس اجر عظیم ہے، لہٰذا اس کو مال، اولاد اور ان کے لئے خیانت کی وجہ سے ہاتھ سے نہ جانے دو ۔
تحقیق و ترکیب و تسہیل و تفسیری فوائد
قولہ : تُعْرِضُوْا، تَوَلَّوْ ، کی تفسیر تعرضوا سے کرکے اشارہ کردیا کہ تَوَلَّوْا حذف تاء کے ساتھ مضارع ہے نہ کہ ماضی، لہٰذا یہ اعتراض ختم ہوگیا کہ ماضی پر بلا تکرار لا کا داخل ہونا جائز نہیں ہے۔
قولہ : لا یَعْقِلُون ای الحق .
قولہ : قد عَلِمَ اَن لاَّ خَیْرَ فیھم اس اضافہ کا مقصد ایک اعتراض کو دفع کرنا ہے اعتراض یہ ہے کہ مذکورہ آیت میں قیاس اقترانی سے استدلال کیا ہے جس کا نتیجہ نکلتا ہے، لو علم اللہ فیھم خیرًا لَتوَلَّوْا، اور یہ محال ہے۔
قیاس اقترانی : لَو عَلِمَ اللہ فیھم خیرًا لا سْمعھُم وَلَوَ اَسْمَعَھُمْ لَتَوَلَّوا، نتیجہ نکلے گا، لَو علم اللہ خیر التولّوا، یعنی اگر ان کے اندر اللہ کے علم میں کوئی خیر ہوتی تو وہ ضرور اعراض کرتے، وھذا محال۔
جواب : صحیح نتیجہ کے لئے حد اوسط کا متحد ہونا ضروری ہے اگر اوسط مختلف ہوگا تو نتیجہ صحیح نہیں نکلے گا، یہاں حد اوسط مختلف ہے، اسلئے کہ اسماع اول سے سماع فھم الموجب للھدایة مراد ہے اور دوسرے اسماع سے اسماع مجردمراد ہے۔
قولہ : اِنْ اصابَتْکم، اس عبارت کا اضافہ کرکے اشارہ کردیا کہ لا تصیبنّ الذین الخ شرط محذوف کا جواب ہے اور بہ ان لوگوں پر رد بھی ہے جنہوں نے کہا ہے کہ لا تصیبنّ فتنة کی صفت ہے۔
تفسیر وتشریح
یٰایّھا الَّذِیْنَ آمَنُوا اطیعو اللہ ورسولہ الخ، سابق میں فرمایا گیا کہ اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہے اب ایمان والوں کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ تمہارا معاملہ اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کیسا ہونا چاہیے جس سے تم خدا کی نصرت و حمایت کے مستحق ہو، تو اس آیت میں بتلا دیا گیا کہ ایک مومن صادق کا کام یہ ہے کہ ہمہ تن خدا اور رسول کا فرمانبردار ہو، احوال و حوادث خواہ کتنا ہی اس کا منہ
پھیرنا چاہیں مگر خدا کی باتوں کو سن چکا ہو اور تسلیم کرچکا ہو تو قولاً و فعلاً کسی حال میں ان سے نہ پھرے۔
10 Tafsir as-Saadi
چونکہ اللہ تعالیٰ نے آگاہ فرمایا ہے کہ وہ اہل ایمان کے ساتھ ہے، اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو حکم دیا کہ وہ ایمان کے تقاضوں کو پورا کریں جن سے اللہ تعالیٰ کی معیت حاصل ہوتی ہے۔ چنانچہ فرمایا: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّـهَ وَرَسُولَهُ﴾” اے ایمان والو ! اطاعت کرو اللہ کی اور اس کے رسول کی“ یعنی ان کے اوامرکی پیروی اور ان کے نواہی سے اجتناب کر کے ﴿وَلَا تَوَلَّوْا عَنْهُ﴾” اور اس سے روگردانی نہ کرو۔“ یعنی اس معاملے سے منہ نہ موڑو جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہے۔ ﴿ وَأَنتُمْ تَسْمَعُونَ﴾ ” اور تم سنتے ہو۔“ حالانکہ تم پر اللہ تعالیٰ کی کتاب، اس کے اوامر، اس کی وصیتوں اور اس کی نصیحتوں کی جو تلاوت کی جاتی ہے، تم اسے سنتے ہو۔ اس حال میں تمہارا اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے منہ موڑنا بدترین حال ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aey emaan walo ! Allah aur uss kay Rasool ki tabey daari kero , aur iss ( tabey daari ) say mun naa morro , jabkay tum ( Allah aur Rasool kay ehkaam ) sunn rahey ho .
12 Tafsir Ibn Kathir
اللہ کی نگاہ میں بدترین مخلوق
اللہ تعالیٰ اپنے ایماندار بندوں کو اپنی اور اپنے رسول کی فرمانبرداری کا حکم دیتا ہے اور مخالفت سے اور کافروں جیسا ہونے سے منع فرماتا ہے۔ ارشاد ہوتا ہے کہ اطاعت کو نہ چھوڑو، تابع داری سے منہ نہ موڑو۔ جن کاموں سے اللہ اور اسکا رسول روک دے رک جایا کرو، سن کر ان سنی نہ کردیا کرو، مشرکوں کی طرح نہ بن جاؤ کہ سنا نہیں اور کہہ دیا کہ سن لیا، نہ منافقوں کی طرح بنو کہ بظاہر ماننے والا ظاہر کردیا اور درحقیقت یہ بات نہیں۔ بدترین مخلوق جانوروں، کیڑے مکوڑوں سے بھی برے اللہ کے نزدیک ایسے ہی لوگ ہیں جو حق باتوں سے اپنے کان بہرے کرلیں اور حق کے سمجھنے سے گونگے بن جائیں، بےعقلی سے کام لیں۔ اس لئے کہ تمام جانور بھی اللہ قادر کل کے زیر فرمان ہیں جو جس کام کیلئے بنایا گیا ہے اس میں مشغول ہے مگر یہ ہیں کہ پیدا کئے گئے عبادت کے لئے لیکن کفر کرتے ہیں۔ چناچہ اور آیت میں انہیں جانوروں سے تشبیہ دی گئی۔ فرمان ہے آیت ( وَمَثَلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا كَمَثَلِ الَّذِيْ يَنْعِقُ بِمَا لَا يَسْمَعُ اِلَّا دُعَاۗءً وَّنِدَاۗءً ۭ ۻ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَعْقِلُوْنَ\017\01 ) 2 ۔ البقرة :171) کافروں کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی انہیں آواز دے تو سوائے پکارا اور ندا کے کچھ نہ سنیں اور آیت میں ہے کہ یہ لوگ مثل چوپایوں کے ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ بہکے ہوئے اور غافل۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ مراد اس سے بنا عبدالدار کے قریشی ہیں۔ محمد بن اسحاق کہتے ہیں مراد اس سے منافق ہیں۔ بات یہ ہے کہ مشرک منافق دونوں ہی مراد ہیں دونوں ہی مراد ہیں دونوں میں صحیح فہم اور سلامتی والی عقل نہیں ہوتی نہ ہی عمل صالح کی انہیں توفیق ہوتی ہے۔ اگر ان میں بھلائی ہوتی تو اللہ انہیں سنا دیتا لیکن نہ ان میں بھلائی نہ توفیق الہٰ ۔ اللہ جل سانہ کو علم ہے کہ انہیں سنایا بھی سمجھایا بھی تو بھی یہ اپنی سرکشی سے باز نہیں آئیں گے بلکہ اور اکڑ کر بھاگ جائیں گے۔