پس انسان کو چاہیے کہ اپنی غذا کی طرف دیکھے (اور غور کرے)،
English Sahih:
Then let mankind look at his food -
1 Abul A'ala Maududi
پھر ذرا انسان اپنی خوراک کو دیکھے
2 Ahmed Raza Khan
تو آدمی کو چاہیے اپنے کھانوں کو دیکھے
3 Ahmed Ali
پس انسان کو اپنے کھانے کی طرف غور کرنا چاہیئے
4 Ahsanul Bayan
انسان کو چاہیے کہ اپنے کھانے کو دیکھے (١)
٢٤۔١ کہ اسے اللہ نے کس طرح پیدا کیا، جو اس کی زندگی کا سبب ہے اور کس طرح اس کے لئے اسباب معاش مہیا کئے تاکہ وہ ان کے ذریعے سعادت آخروی حاصل کر سکے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے
6 Muhammad Junagarhi
انسان کو چاہئے کہ اپنے کھانے کو دیکھے
7 Muhammad Hussain Najafi
انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی غذا کی طرف دیکھے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ذرا انسان اپنے کھانے کی طرف تو نگاہ کرے
9 Tafsir Jalalayn
تو انسان کو چاہیے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے
10 Tafsir as-Saadi
پھر اللہ تبارک وتعالی ٰ نے انسان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کھانے میں غوروفکر کرے کہ وہ متعدد مراحل میں سے گزرنے کے بعد کس طرح اس کے پاس پہنچا ہے اور کس طرح اللہ تعالیٰ نے اس کھانے کو اس کے لیے آسان بنایا؟ چنانچہ فرمایا : ﴿فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰی طَعَامِہٖٓ۔ اَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا﴾ ” پس انسان کو چاہیے کہ اپنے کھانے کی طرف دیکھے۔ بے شک ہم ہی نے پانی برسایا۔ “ یعنی ہم نے زمین پر بکثرت بارش برسائی۔